دیوبند

نوجوان محنت و لگن کے ساتھ تعلیم میدان میں آگے بڑھیں: ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی

مسلم گوجر ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں ہونہار بچوں کی حوصلہ افزائی

دیوبند، 29؍ اگست (رضوان سلمانی) مسلم گوجر ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفئر سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد اعزازی پروگرام میں سماج کے ہونہار اور دسویں و بارہویں میں ممتاز کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات و سرکاری خدمات کے لئے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو اعزاز دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی، اس دوران نوجوانوں سے نشہ سے دور رہنے اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی اپیل کی گئی ۔ سوسائٹی کے زیراہتمام گنگوہ علاقہ کے موضع پیر ماجرہ میں چودھری معین الدین کی رہائش گاہ پر منعقد اعزازی تقریب میں سماج کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور سماج کے 40؍ ہونہار طلبہ وطالبات کو اعزاز سے نواز کر انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کرتے ہوئے ان سے سماج میں تعلیم کے تئیں بیدار مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی۔اس موقع پر نامور وکیل چودھری جاں نثار ایڈوکیٹ،چودھری مظاہر رانا،کاندھلہ چیئرمین چودھری واجد حسن، آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی اور چودھری ابوبکر نے اپنے خطاب کے دروان سوسائٹی ذمہ داران کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ سبھی طلبہ وطالبات کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے چاہئے۔

انہوں نے نشہ سے جیسی وباء سے خود بچنے اور سماج کو بچانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ آج کے نوجوان موبائل اور انٹر نیٹ کا غلط استعمال کرکے اپنا قیمتی وقت ضائع کررہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے، اسلئے نوجوانوں کو اس طرف توجہ دینی چاہئے اور وقت کی قدر کرنی چاہئے، انہوں نے کہاکہ سماج میں تیزی سے پھیل رہی نشہ کی وباء سے سماج کو بچانے کے لئے ہر فرد کو اپنی ذمہ داری نبھانی چاہئے۔انہوں نے سابق ایم پی مرحوم چودھری منور حسن اور سابق ممبر آف پارلیمنٹ تبسم حسن کی کوششوں سے علاقہ میں قائم کئے گئے اسکولوں و کالجوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے اس کی ستائش کی۔ پروگرام کے دوران مقررین نے نوجوانوں سے اپیل کہ وہ نشہ کا کاروبار کرنے والوں پر گہری نظر رکھیں اور ایسے لوگوں کے سلسلہ میں فوری طورپر پولیس کو اطلاع کریں۔

اس موقع پر سوسائٹی کی جانب سے شاملی علاقہ کے گاؤں بھورامیں زیر تعمیر لائبری اور گنگوہ میں زیر تعمیر کوچنگ سینٹر کے لئے چودھری واجد حسن،چودھری ابوبکر،چودھری جاں نثار ایڈوکیٹ،آل انڈیا ملی کونسل کے ضلع صدر مولانا ڈاکٹر عبدالمالک مغیثی،چودھری سلیم پردھان،چودھری نیاز پردھان،چودھری شکیل تومر،چودھری ہاشم، چودھری مستقیم وغیرہ نے خاطر خواہ مالی تعاون کیا۔ پروگرام کی صدارت سابق بلاک پرمکھ چودھری ایوب جنگ نے کی ،جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر طالب حسین نے انجام دیئے۔ آخر میں پروگرام کنوینر طالب حسن،ایڈوکیٹ نوشاد علی،ماسٹر شاداب حسن،چودھری مستقیم اور چودھری محمود حسن نے سوسائٹی کے اغراض مقاصد بیان کرتے ہوئے سبھی مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ اس دوران کانگریس ضلع صدر چودھری مظفرعلی،چودھری صفدر نیتا لنڈھورہ گوجر،جامعہ دعوۃالحق معینہ چررہوکے ناظم اعلیٰ مولانا شمشیر قاسمی، پتھرگڑھ ہریانہ کے سرپنچ مولانا امجد مجیدی قاسمی، چودھری عرفان ایڈوکیٹ،انجینئر محمد عرفان،ارشد پوسوال ،چودھری سلیم اختر،ماسٹر سرتاج جنگ،مہربان پردھان اور مولانا ساجد قاسمی سمیت کثیر تعداد میں سماج کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button