بہار و سیمانچل

نوجوان قیادت امارت شرعیہ کے لیے نیک فال: شاہنوازبدر قاسمی

مولانا فیصل رحمانی کے امیرشریعت بننے پر نوجوانوں میں خوشی کی لہر

سہرسہ12اکتوبر(ہندوستان اردو ٹائمز)  خانقاہ رحمانی مونگیر کے سجادہ نشیں حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی کو امارت شرعیہ بہار، اڈیسہ و جھارکھنڈ کا آٹھواں امیر شریعت منتخب ہونے پر وڑن انٹرنیشنل اسکول سہرسہ کے ڈائریکٹر اور صحافی و سماجی کارکن شاہنواز بدر قاسمی نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کیا ہے، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مولانا فیصل رحمانی کے امیرشریعت بننے پر خاص طور پر نوجوانوں میں خوشی پائی جارہی ہے،

 

نوجوان قیادت ہماری قوم اور اس ملک کی اہم ضرورت ہے، اس عظیم منصب جلیلہ پر امارت شرعیہ کی سوسالہ تاریخ میں سب سے کم عمر امیرشریعت کا انتخاب ایک خاموش انقلاب کی آہٹ اور بڑی تبدیلی کی علامت ہے، مولانا فیصل رحمانی پر ارباب حل وعقد اور محبان امارت شرعیہ نے جس اعتماد اور محبت کا اظہار کیا ہے اس سے مستقبل کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے، شاہنواز بدر نے کہاکہ نوجوان قیادت کو مضبوط کرنا اور اس مشن کو آگے بڑھانا ہماری ترجیحات کا ایک اہم حصہ ہے، امارت شرعیہ ملک کا وہ واحد ملی و مذہبی ادارہ ہے جہاں باصلاحیت نوجوانوں کو اہم ذمے داریاں دی گئیں ہیں

 

مجھے یقین ہے کہ یہ تاریخی فیصلہ امارت شرعیہ کے حق میں مفید ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں یہ روایت ہے کہ ہمارے نوجوان جب کام کے ہوتے ہیں تب ان سے کام نہیں لیا جاتا اور جب وہ کام کے نہیں رہتے ہیں تو ان کو بڑی ذمے داری دی جاتی ہے اس روایتی سسٹم اور کلچر کو بدلنا ہوگا، ہم اپنے بزرگوں اور اکابرین کی سربراہی اور سرپرستی میں کام کرنے کا مزاج بنائیں اور پوری جواب دہی کے ساتھ اپنے حصے کے کام کو انجام دیں_

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close