دیوبند

نوجوانوں کے اندر خدمت خلق کے جذبہ کو بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت : مفتی محمد عارف مظاہری

دیوبند، 29؍ جون (رضوان سلمانی) نوجوانوں کے اندر خدمت خلق کے جذبہ کو بیدار کرنا وقت کی اہم ضرورت جمعیۃ یوتھ کلب کی جدو جہد اور کوشش سے نوجوانوں کی سوچ میں تبدیلی آئی ،مستقبل میں اسکے بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔ تحصیل رامپور منیہاران کے موضع ترمت کھیڑی میں جمعیۃ یوتھ کلب کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے جمعیۃ علماء تحصیل رامپور منیہاران کے صدر مفتی محمد عارف مظاہری نے کہا ہے کہ نوجوان ملک اور قوم کا مستقبل ہیں ان کی تعلیم و تربیت اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں صحیح رہنمائی ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ اس کے ساتھ ہی والدین کے فرائض میں شامل ہے کہ وہ گھر میں بچے کی پرورش ، جسمانی تربیت اور صحت وصفائی کا خیال رکھیں ، کھانے پینے اور پہننے اوڑھنے کا سلیقہ انہیں سکھائیں، حفظان صحت کے اصولوں کی پابندی کرائیں، بچہ کی عادات واطوار پر نظر رکھیں ، شفقت اور محبت سے ان کی تربیت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے نوجوانوں کو روایات قدیمہ سے دور کردیا۔ والدین کو اس طرف بھی توجہ دینی ہوگی ، تربیت وتعلیم کا سلسلہ جو ماں کی گود سے شروع ہوتا ہے ، اگلا مرحلہ گھر اور مکتب اور پھر معاشرہ کا ماحول ہوتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہوتا ہے ، اگر یہ برباد ہوگیا تو قوم ختم ہوجائے گی ا سلئے ہمیں اپنے نوجوانوں کو فحاشی، عیاشی، بے حیائی اور بری عادتوں سے بچانا ہے اور ان کے اندر انسانیت کی بنیاد پر انسانوں کی مدد کرنا سکھانا ہے، ورنہ اگر یہ بری عادتوں کے شکار ہوگئے تو تباہی ، بربادی ان کا مقدر بن جائے گی۔ جامعہ دعوت الحق معینیہ چررہو کے ناظم مولانا شمشیر قاسمی نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کی ذہنی جسمانی تربیت کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی اس کوشش نے نوجوانوں کی سوچ بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، احساس کمتری سے نکلنے کا ایک راستہ تجویز کیا ہے اس کے بہتر اثرات مرتب ہوں گے۔

مولانا شمشیر قاسمی نے کہا یوتھ کلب کے تربیت یافتہ نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آ پ کو بلا تفریق مذہب ملت انسانیت کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہیے انسانیت کی خدمت اہم ترین عبادت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ باہمی تعاون کے ذریعہ ہی قومیں ترقی کرتی ہیں اس لئے آ پ کو چاہئے کہ باہمی تعاون سے ایک دوسرے کی تعلیم و تربیت میں سہولت فراہم کریں ۔ انہو ں نے کہا کہ جو شخص صحت مند اور تندرست وتوانا ہوتا ہے تو وہ خدا کی عبادت بھی اچھی طرح کرسکتا ہے اور مخلوق خدا کی بھی مدد کرسکتا ہے۔ ا س لئے کہ جمعیۃ یوتھ کلب سے جڑ کر اپنے آپ کو تندرست وتوانا بنائیں۔ اس موقع پر قاری تنویر ،قاری استخار، قاری شوقین، حاجی ا عظم، ندیم ،روش، شاداب، صابر، نعیم،سمیر، ندیم ،آ فتاب، اجمل ،وسیم حسین ، ٹرینر اورنگ زیب وازمن شبلی موجود رہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button