دیوبند

نواز گرلز پبلک اسکول میں الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈاکٹر نواز دیوبندی نے طالبات سے ہمیشہ نمبر ایک بنے رہنے اور بہترین مظاہرہ کرنے کی اپیل کی

دیوبند، یکم؍ فروری (رضوان سلمانی) نواز گرلز پبلک اسکول میں آج فیئر ویل پارٹی کا انعقاد کیا گیا ، جس کا افتتاح اسکول کے بانی ڈاکٹر نواز دیوبندی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ جس میں جونیئر طالبات نے ثقافتی پروگرام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ درجہ 12کی طالبات کو وداعی دی۔ بھائیلہ روڈ بائی پاس پر واقع اسکول میں منعقدہ پروگرام میں طالبات نے کوئز ، بیلون ریس اور میوزیکل چیئر کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ درجہ 11کی طالبات نے اپنی سینئر طالبات کو مختلف تحائف پیش کئے ۔

اسکول کی پرنسپل فوزیہ خان نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اب یہاں سے رخصت ہونے جارہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اس اسکول سے جو تعلیم حاصل کی ہے اسے دوسروں تک پہنچائیں اور اپنی زندگی کو خوبصورت بنائیں اور آپ لوگ آگے چل کر اپنے ماں باپ اور اپنے اسکول کا نام روشن کریں اور ہمیشہ اساتذہ اور ماں باپ کی عزت کریں اور اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کریں ، آگے چل کر آپ لوگوں کو اسکول والدین کا نام روشن کرنا ہوگا۔ کالج کے بانی ڈاکٹر نواز دیوبندی نے اپنے خطاب میں کہاکہ تم بیٹی ہو ، باپ کا درد کیا جانیں، رخصت ہونے کی خوشی اور رخصت ہونے کا غم دونوں ایک ساتھ ہوتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آپ لوگ جہاں بھی جائیں اونچائیوں کو چھوئیں ، آپ اپنی زندگی میں ہمیشہ اونچے خواب دیکھیں ۔ مثبت سوچ زندگی کی کامیابی کی ضامن ہوتی ہے۔ ہمیشہ نمبر ایک اور بہترین انسان بننے کی کوشش کریں ۔ انہو ںنے کہا کہ آپ کے اساتذہ نے بڑی محبت اور شفقت کے ساتھ ساتھ زندگی کے ہر مشکل وقت میں آپ کو سہارا دیا ، ان کی تربیت کی بدولت معاشرہ میں جہاں بھی جائیں نمایاں نظر آئیں۔ ڈاکٹر نواز دیوبندی نے طالبات سے کہا کہ تم ایسے ادارہ سے اپنی تعلیم مکمل کرکے جارہی ہو ، کبھی بھی اپنا تعلق علم سے منقطع نہ کرنا ، ماں کی گود سے لے کر قبر تک علم حاصل کرو ۔

انہو ں نے کہا کہ تمام علوم وفنون انسان کو اس مقصد تک پہنچانے میں مفید ومددگار ثابت ہوتے ہیں تو بلاشبہ یہ علوم وفنون حاصل کرنا چاہئے۔ تعلیم وتربیت ہمہ جہت ترقی کا عمل ہے ، آج کے اس ترقیاتی دور میں بھی روز بروز نئی نئی ایجادات ہورہی ہیں اس پر ہمیں محنت کرکے آگے بڑھنا چاہئے۔ نواز دیوبندی نے کالج سے فارغ ہونے والی طالبات کے روشن مستقبل کی دعا کی اور کہا کہ آپ لوگ جہاں بھی جائیں ترقی کریں اور ملک ، والدین اور اپنے اساتذہ کا نام روشن کریں ۔انہو ں نے طالبات سے ہمیشہ نمبر ایک بنے رہنے اور مستقبل میں بھی بہترین مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع پر ثقافتی پروگرام میں اسماء پروین کو مس انٹیلی جینٹ ، مہرین کو مس گارجیس ، ثنا گوڑ کو مس فیئر ویئر اور اقصیٰ صابری کو مس این جی پی ایس منتخب کیا گیا ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button