ممبئی

نواب ملک کے داماد سمیر خان اور دیگر کی ضمانت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرے گی این سی بی

ممبئی،14؍اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) آرین خان ڈرگس معاملے میں این سی بی اور بی جے پی کی ملی بھگت کا الزام لگانے والے این سی پی لیڈر نواب ملک کے داماد سمیر خان اور اس معاملے کے دیگر ملزمان کو دی گئی ضمانت کو این سی بی نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، این سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیلنج کا عمل گزشتہ 10 دنوں سے جاری تھا۔ نواب ملک نے آج ایک پریس کانفرنس کی اور اپنے داماد کو بے گناہ قرار دیا اوراس کو اس میں پھنسائے جانے کا الزام لگایا ہے۔

ملک کے مطابق ضمانت کے حکم میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اس کے داماد سے کوئی منشیات نہیں ملی تھی۔واضح رہے کہ این سی پی رہنما نواب ملک کو وائی پلس سیکورٹی دی گئی ہے۔ اسے فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں جس کے بعد اس کی سیکورٹی بڑھانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔ انہوں نے کروز ڈرگس پارٹی کیس میں این سی بی کی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کرنا شروع کر دیا ہے۔

حال ہی میں این ڈی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو میں نواب ملک نے کہا تھا کہ این سی بی نے ریا چکرورتی سے کروز ڈرگس پارٹی تک کئی جعلی کیس بنائے ہیں۔ اس میں کے پی گوساوی نامی شخص بھی شامل ہے جو مفرور ہے۔ بہت سی چیزیں بتدریج ثبوتوں کے ساتھ سامنے آئیں گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close