دیوبند

نواب عظمت علی خاں گرلز انٹر کالج مظفرنگر کی طالبات نے حاصل کی شاندار کامیابی

دیوبند، 19؍ جون (رضوان سلمانی) نواب عظمت علی خاںگرلز انٹرکالج مظفرنگر کا انٹرمیڈیٹ کا نتیجہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی شاندار رہا، انٹر میڈیٹ میں 339؍ طالبات نے امتحان میں شرکت اور تمام طالبات نے فرسٹ ڈویژن سے کامیابی حاصل کرکے کالج کا نام روشن کیا۔ ارم نے85.40؍ فیصد نمبرات کے ساتھ ضلع کی ٹاپ ٹین فہرست میں ساتواں جبکہ انشاء پروین نے 85.20؍ نمبرات کے آٹھواں مقام حاصل کیا۔ ان کے علاو صالحہ نے 84؍ فیصد،زبیریہ نے83.80؍ ضحی نے 83.20؍ لیزا خاں او رمسکان چودھری 82.80؍ عفت اور خوشبو رانی نے 82.60؍ نمرا انصاری 82.20؍شب نور نے82؍ اورزویادلشاد نے 81؍ فیصد نمبرات حاصل کرکے فرسٹ ڈویژن سے شاندار کامیابی حاصل کی ۔

اس موقع پر عالمی شہرت یافتہ شاعر اور ماہر تعلیم و کالج کے منیجر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے تعلیم نسواں کی اہمیت اور اس کی جانب توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ معاشرہ میں تعلیم نسواں کی شدید ضرورت ہے، اسلئے معاشرہ کے ہرفر د کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی اور سماج کی تمام بیٹوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں،

انہوں نے کہاکہ نسلوں کو تعلیم یافتہ بنانے کے لئے ہمیں اپنی بیٹیوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ تعلیم نسواں کے میدان میں نواب عظمت علی خاں گرلز انٹر کالج مخلصانہ کوششیں کررہاہے، اس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں،اس کالج سے تعلیم حاصل کرنے والی بیٹیاں زندگی کے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں،انہوں نے معیاری تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔

انہوں نے کہاکہ سبھی والدین کو اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینے اور بچوں کو وقت دینے پر زو ردیا۔ نواب عظمت خاں گرلز انٹر کالج کی شاندار نتائج کے لئے انہوں پرنسپل صفیہ میڈم،ادارہ کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی ستائش کی اور طالبات وان کے والدین کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کاا ظہار کیا۔


قومی، بین الاقوامی خبروں کےعلاوہ تعلیم و کھیل اور دلچسپ و عجیب خبروں کے لیے ہندوستان اردو ٹائمز کو ٹویٹر TWITTER LINK اور فیس بک FACEBOOK LINK پر فالو کریں ۔ ہماری خبریں اپنے واٹس ایپ پر پانے کے لیئے کلک کریں 

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button