
پاکربرانواں نوادہ (محمد سُلطان اختر) جب حوصلہ بلند ہو تو کوئی بھی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ 12 سالہ نمیرہ حیدر خان نے کچھ ایسا ہی کر دکھایا۔ وہ شاہین حیدر عرف رضوان حیدر کی بیٹی ہے جو کہ پکری برانواں بلاک کے چھوٹی تالاب کی رہائشی ہیں۔
اس کے چچا محمد کمال حیدر خان نے بتایا کہ بچپن سے ہی اُس کی دلچسپی پینٹنگ، ڈرائنگ، کرافٹ میکنگ میں رہی ہے۔ مصوری فن یا آرٹ فن کے میدان میں اُس کی ایک منفرد شناخت ہے۔ وہ 2020 سے یوٹیوب چینل پر سرگرم ہے۔ نمیرا آرٹ گیلری کے نام سے یوٹیوب پر سبسکرائبرز کی تعداد 2 لاکھ سے زائد ہے۔ اب تک ان کی ایک ویڈیو کے سب سے زیادہ ویوز 1.7 کروڑ ہو چکے ہیں۔ وہ اپنی گیلری میں ایک سے زیادہ آرٹ شیئر کر رہی ہے۔ لوگ ان کے بنائے ہوئے فن کو بہت سراہتے ہیں۔
ان کے والد کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز دیکھ کر بہت خوش ہیں۔ لوگ کہتے ہیں کہ اتنی چھوٹی عمر میں وہ آرٹ کے اتنے عمدہ کام کرتی ہے۔ اگر اسے اس میدان میں صحیح پلیٹ فارم ملتا ہے تو وہ اپنا نام روشن کریگی۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ پکری برانواں بلاک کے گوبند پور گاؤں کے نریندر پال سنگھ کو پینٹنگ کے میدان میں بین الاقوامی شہرت ملی ہے۔ لوگ اپنے علاقے کی چھوٹی بچی کی بڑھتی ہوئی شہرت کو دیکھ کر بہت خوش ہیں۔