اہم خبریں

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دفتر جاتے ہوئے شیعہ وکیل تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید

پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ تا حال نا رک سکا، صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دفتر جاتے ہوئے شیعہ وکیل تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید کردیئے گئے.-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق وطن عزیز پاکستان میں شیعہ نسل کشی کا سلسلہ تا حال نا رک سکا، صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد دفتر جاتے ہوئے شیعہ وکیل تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید کردیئے گئے، تفصیلات کے مطابق شیعہ وکیل آصف حسین کو تکفیری دہشت گردوں ان اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایاجب وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد واپس اپنے دفتر جارہےتھے،واضح رہے کہ پاکستان میں گذشتہ 3دہائیوں میں ملت جعفریہ کے قابل ، متحرک اورفعال ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، علماءاور بیوروکریٹس کو نشانپ بناکر شہید کیا گیا، جب کے ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بننے والے ان 20ہزار سے زائد شہداءکے قتل میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشت گرد اب تک قانون کی گرفت سے آزاد دھندناتے پھر رہے ہیں ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close