مدھیہ پردیش

نقصان کی تلافی فسادیوں سے ہوگی، ایم پی حکومت کھرگون تشدد کے بعد سخت

کھرگون،11؍اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) مدھیہ پردیش کے کھرگون شہر میں اتوار کو رام نومی کے جلوس پر رونما ہونے والے تشدد کے بعد سی ایم شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ کسی فسادی کو بخشا نہیں جائے گا۔ جو بھی نقصان ہوا ہے فسادیوں سے وصول کیا جائے گا۔ مدھیہ پردیش کی سرزمین پر فسادیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ فسادیوں سے نہ صرف سرکاری بلکہ نجی املاک بھی برآمد کی جائیں گی۔

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ فسادیوں کو سخت ترین سزا دی جائے گی، جو ایک مثال بن جائے۔ انہوں نے کھرگون کے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کی سرزمین میں فسادیوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ فسادیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ فسادیوں کو نہ صرف جیل بھیجا جاتا ہے، بکہ جن لوگوں نے پتھرائوکیا، املاک کو نقصان پہنچایا، انہیں سزا بھی دی جائے گی، بلکہ ہم فسادیوں سے سرکاری یا نجی املاک کو پہنچنے والے نقصان کی وصولی بھی کریں گے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں ہم نے سرکاری اور نجی املاک کو پہنچنے والے نقصانات کی وصولی کا ایکٹ پاس کیا ہے۔

ہم کلیمز ٹریبونل قائم کر رہے ہیں۔ نقصان کا اندازہ لگانے کے بعد ریکوری بھی کی جائے گی اور سخت سزا دی جائے گی۔ ہم کسی بدمعاش کو نہیں چھوڑیں گے۔اہم بات یہ ہے کہ مدھیہ پردیش کے کھرگون شہر میں اتوار کو رام نومی کے جلوس پر تشدد کے بعد شہر کے تین علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ جلوس کے دوران شرپسندوں کی طرف سے پتھرائو اور آتشزنی کے واقعات پیش آئے جس میں کچھ گاڑیوں کو نذر آتش کیا گیا۔ اس واقعے کے بعد انتظامیہ نے شہر کے تین علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا ہے جبکہ پورے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے بھی چھوڑے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button