پٹنہ

نتیش کمار2025تک وزیراعلیٰ رہیں گے : سشیل کمارمودی

پٹنہ 2اپریل(ہندوستان اردو ٹائمز) سابق ڈپٹی چیف منسٹر اور ایم پی سشیل کمار مودی نے کہاہے کہ نتیش کمار سال 2025 تک بہار کے وزیراعلیٰ رہیں گے۔ ان کی قیادت میں بہار میں این ڈی اے کی حکومت چلتی رہے گی۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ جے ڈی یو کے سینئر لیڈروں نے اس بات کو واضح کیاہے۔

مودی ہفتہ کو اسمبلی ضمنی انتخاب کی تشہیر کے لیے مظفر پور پہنچے تھے۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ بی جے پی غریبوں کو مرکز میں رکھ کر کام کر رہی ہے۔ مرکزی حکومت نے مفت اناج کی اسکیم کو اگلے چھ ماہ کے لیے ستمبر تک بڑھا دیاہے۔ یہ اسکیم پچھلے 19 مہینوں سے چل رہی ہے۔ اسکیم کی توسیع کی وجہ سے 80 ہزار کروڑ روپے کا خرچ بڑھ گیا ہے۔ اس اسکیم میں اب تک تین لاکھ 43 ہزار کروڑ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ اس اسکیم سے بہار کے آٹھ کروڑ لوگوں کو فائدہ ہواہے۔سشیل مودی نے کہاہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

ملک میں اب تک 180 کروڑ خوراکیں لوگوں کو دی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ چمکی بخار سے ہونے والی اموات میں کمی آئی ہے۔ بوچن میں چمچی بخار سے دو سالوں میں ایک بھی موت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ڈی اے بوچاہان سیٹ کو چھوڑ کر قانون ساز کونسل کی تمام سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ اس موقع پر وزیر قانون پرمود کمار، ایم ایل اے اشوک سنگھ، سابق ایم ایل اے کیدار گپتا، ضلع صدر رنجن کمار، سجل جھا، سچن کمار، منوج سنگھ، دیوانشو کشور، سدھارتھ کمار، پربھات کمار سمیت کئی لیڈرموجودتھے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button