بین الاقوامی

نازیبا ویڈیوز کیس: عدالت نے دانیا شاہ پر فرد جرم عائد کردی

کراچی: سٹی کورٹ نے معروف ٹی وی میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر فرد جرم عائد کردی۔

معروف ٹی وی میزبان اور اسکالر مرحوم عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ پر شوہر کی نازیبا اور ذاتی ویڈیوز لیک کرنے کے معاملے پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیا۔

ملزمہ دانیہ شاہ سٹی کورٹ میں پیش ہوئیں جہاں عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کیے جانے پر انہوں نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے دانیا شاہ سے پوچھا کہ آپ نے ڈاکٹر عامر کی ویڈیو بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں، جس پر دانیا کا کہنا تھا کہ یہ میرے خلاف سازش ہےکہ میں ڈاکٹر عامر کا پوسٹ مارٹم کرانا چاہتی تھی۔

عدالت نے کہا کہ آپ پر الزام ہےکہ ڈاکٹر عامر کی ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیربنائیں، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ یہ جھوٹے اور بے بنیاد الزامات ہیں، ایسا کچھ نہیں ہے۔

ملزمہ کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے کیس کے گواہوں کو 2 فروری کو طلب کرلیا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button