کھیل

نئے سال میں کوہلی پرانے تال میں لوٹ آئے، 4 میچوں میں بنائی تیسری سنچری، سچن تندولکر کا بھی بڑا ریکارڈ توڑ دیا

نئی دہلی ، 15جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) ہندوستانی ٹیم کے اسٹار بلے باز کوہلی 2023 میں شاندار تال میں نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے اس سال اپنے تیسرے ون ڈے میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔

سری لنکا کیخلاف کھیلے جا رہے تیسرے ونڈے میں انہوں نے 110 گیندوں پر 166 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں کل 13 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ اس میں ان کا اسٹرائیک ریٹ 150 سے زیادہ رہا۔ پہلی بار انہوں نے ونڈے کی ایک اننگز میں 8 چھکے لگائے ہیں۔ اس نئے سال کوہلی اسی انداز میں نظر آئے جس کے لیے وہ جانے جاتے ہیں۔ کوہلی طویل عرصے بعد اپنے پرانے اوتار میں واپس آئے ہیں۔ کنگ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف سنچری بنا کر کئی بڑے ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔کوہلی سری لنکا کے خلاف ون ڈے میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ سری لنکا کیخلاف و نڈے میں یہ ان کی 10ویں سنچری ہے۔ یہ سری لنکا کے خلاف کسی بھی بلے باز کی سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر سچن تندولکر موجود ہیں۔

سچن نے اپنے بین الاقوامی کیریئر میں آسٹریلیا کیخلاف ونڈے میچوں میں کل 9 سنچریاں اسکور بنائی ہیں۔کنگ کوہلی نے سری لنکاکیخلاف گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے ونڈے میچ میں سنچری بنا کر ہندوستان میں اپنی 21ویں سنچری بنائی۔ اب وہ بھارت میں کھیلتے ہوئے 22 سنچریاں مکمل کر چکے ہیں۔ پہلے ونڈے میں ہی انہوں نے سچن تندولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔ سچن تندو لکر نے اپنے کیریئر میں ہندوستان میں کھیلتے ہوئے کل 20 سنچریاں اسکور کی تھیں۔اہم بات یہ ہے کہ کوہلی نے اپنے آخری چار ونڈے میچوں میں تین سنچریاں اسکور کی ہیں۔ سب سے پہلے انہوں نے 10 دسمبر 2022 کو بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے گئے ونڈے میچ میں سنچری بنائی۔ اس میچ میں انہوں نے 91 گیندوں پر 113 رنز بنائے۔ اس کے بعد انہوں نے سری لنکا کے خلاف گوہاٹی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سنچری بنائی۔ گوہاٹی میں کھیلے گئے اسی میچ میں انہوں نے 87 گیندوں میں 113 رنز بنائے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button