شوبز

میں نے کوئی قانون شکنی نہیں کی:سونوسود

ممبئی 20ستمبر ( ہندوستان اردو ٹائمز) محکمہ انکم ٹیکس کے سروے کے بعد ٹیکس چوری کے الزامات میں گھرے بالی وڈ اداکار سونو سودنے میڈیاکے سامنے پہلی بار اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑی۔ سونو نے کہاہے کہ میں نے کوئی قانون نہیں توڑا ہے۔ ٹیکس حکام نے مجھ سے چار دن تک پوچھ گچھ کی۔ انھوں نے جو بھی سوال پوچھے ، میں نے جواب دیے ،انھوں نے وہ کاغذات بھی دیے جن کی ضرورت تھی۔

سونو نے کہاہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کراؤڈ سورسنگ پلیٹ فارم سے آئی ہے اور انھوں نے اپنے اکاؤنٹ میں اس سے ایک پیسہ بھی نہیں لیا۔ سونو نے بتایاہے کہ غیر ملکی فنڈنگ کا پیسہ براہ راست ہسپتالوں میں گیا۔ سونو نے کہاہے کہ میرے فاؤنڈیشن کے پیسے 18 گھنٹوں میں ختم ہو جائیں گے۔انھوں نے بتایاہے کہ 2012 میں بھی ان کے خلاف آئی ٹی چھاپے مارے گئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close