عجیب و غریبمدھیہ پردیش

میری بیوی عورت نہیں مرد ہے” شہری سپریم کورٹ پہنچ گیا

بھوپال (ہندوستان اردو ٹائمز)  ریاست مدھیہ پردیش کے گوالیار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بیوی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

ٹی وی چینل کے مطابق سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے شخص کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی عورت نہیں بلکہ مرد ہے، اس کے سسر نے اس کے ساتھ دھوکہ کیا ہے جس پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سپریم کورٹ نے شہری کی درخواست پر اس کے سسر، بیوی اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈیڑھ ماہ میں جواب طلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ اس کے موکل سے جس کی شادی کی گئی ہے وہ خاتون نہیں بلکہ مرد ہے، اس کے ساتھ جانتے بوجھتے ہوئے دھوکہ کیا گیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button