پنجاب

میرا دل ٹوڑدیا: پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ سنیل جاکھڑ نے پارٹی کو کہا الوداع

نئی دہلی ،14؍مئی (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کے سینئر لیڈر اور پنجاب یونٹ کے سابق سربراہ سنیل جاکھڑ نے آج پارٹی چھوڑ دی۔ پارٹی قیادت کی طرف سے سابق وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی پر تنقید کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کے ایک ہفتہ بعدجاکھڑ نے فیس بک پر لائیو آکر پارٹی کو ’گڈ لک‘اور’گڈ بائے‘کہا۔

نیز لائیو آنے سے پہلے انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے بائیو سے کانگریس لیڈر کی شناخت ہٹا دی تھی۔ لائیو کے دوران انہوں نے خط ملنے کے معاملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب کانگریس کے سیاسی مشیر پرشانت کشور کو نشانہ بنایا۔کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو مشورہ بھی دیا۔

انہوں نے لائیو کے دوران راہل کی زبردست تعریف کی۔ نیز انہیں نصیحت کی گئی کہ وہ شرپسندوں سے ہوشیار رہتے ہوئے پارٹی کی کمان اپنے ہاتھ میں لے لیں۔ جاکھڑ نے راہل سے کہا کہ وہ یہ فیصلہ کرنا سیکھیں کہ کون ان کا دوست ہے اور کون دشمن۔ ایسا نہ کر کے وہ اپنا اور پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ اگر یہ سلسلہ جاری رہا تو پارٹی کا نام و نشان مٹ جائے گا۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button