ممبئی

مہاراشٹر : 6000 کروڑ سے زائد کے کاروبار والے گروپ پر انکم ٹیکس کا چھاپہ

ممبئی ،20؍مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) محکمہ انکم ٹیکس نے حال ہی میں مہاراشٹر کے پونے اور تھانے سے ایک یونیکارن اسٹارٹ اپ گروپ پر چھاپہ مارا تھا، جس کے بعد محکمہ نے تقریباً 224 کروڑ روپئے کے اثاثوں کا پتہ لگایا ہے۔

یہ جانکاری اتوار کو سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹ ٹیکسز نے دی۔ محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ 9 مارچ کو مہاراشٹر، کرناٹک، آندھرا پردیش، اتر پردیش اور مدھیہ پردیش میں 23 مقامات پر چھاپے مارے گئے۔بتایا گیا کہ یہ گروپ تعمیراتی سامان کی ہول سیل اور ریٹیل فروخت کرتا ہے اور اس کا سالانہ ٹرن اوور 6000 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ اب تک 1 کروڑ روپئے کی نامعلوم نقدی اور 22 لاکھ روپئے کے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

بیان کے مطابق پتہ چلا کہ گروپ نے کھاتوں میں جعلی خریداری ریکارڈ کی تھی۔ اس کے علاوہ گروہ نے بے حساب نقدی جمع کرائی۔سی بی ڈی ٹی نے کہاکہ گروپ کے ڈائریکٹروں سے ان ثبوتوں کو سامنے رکھ کر پوچھ گچھ کی گئی جس میں انہوں نے مختلف تشخیصی سالوں میں 224 کروڑ روپئے سے زیادہ کی اضافی آمدنی کا انکشاف کیا۔ اس کے بعد اس نے بقایا ٹیکس واجبات ادا کرنے کی پیشکش کی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button