مہاراشٹر: سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ : مہاراشٹر قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے رہائی کے لیے پہنچے عدالت

ممبئی ، 13جون (ہندوستان اردو ٹائمز) مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انل دیشمکھ، جو اس وقت منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں ہیں، نے 20 جون کو قانون ساز کونسل کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے ایک دن کے لیے رہا ہونے کی درخواست دی ہے۔ پیر کو درخواست کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔ این سی پی لیڈر نے یہ درخواست اس سال کے شروع میں دائر کی گئی ضمانت کی درخواست میں دی ہے۔
ان کے وکیل اندرپال سنگھ نے جسٹس این جے جمعدار کے سنگل بنچ کے سامنے درخواست کا ذکر کیا۔عدالت نے اس معاملہ پر سماعت کی تاریخ 15 جون مقرر کی ہے۔ سنگھ نے کہا کہ درخواست میںدیشمکھ نے 20 جون کو بانڈ پر رہا کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ وہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں اپنا ووٹ ڈال سکیں۔ دیش مکھ نے گزشتہ ہفتے خصوصی عدالت سے درخواست کی تھی کہ وہ 10 جون کو راجیہ سبھا انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے لیے انہیں رہا کیا جائے، لیکن عدالت نے اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا۔انیل دیشمکھ کی پارٹی این سی پی مہاراشٹر میں شیوسینا اور کانگریس کے ساتھ برسراقتدار ہے۔ دیشمکھ کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے گزشتہ سال 2 نومبر کو گرفتار کیا تھا اور فی الحال وہ عدالتی حراست میں ہیں۔
مہاراشٹر قانون ساز کونسل کی 10 نشستوں کے لیے انتخابات 20 جون کو ہوں گے۔ قانون ساز اسمبلی کے اراکین قانون ساز کونسل کے انتخابات کے لیے الیکٹورل کالج کا حصہ ہیں۔ قانون ساز کونسل کے اس انتخاب میں حکمراں شیو سینا، این سی پی اور کانگریس نے دو دو امیدوار کھڑے کیے ہیں، جب کہ اپوزیشن بی جے پی نے چھ امیدوار کھڑے کیے ہیں۔