پٹنہ

مکیش سہنی کواپنے کیے کاپھل ملا، رابڑی دیوی نے نتیش کمار کو بھی نشانہ بنایا

پٹنہ24مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) وکاس شیل انسان پارٹی (وی آئی پی) کے قومی صدر مکیش سہنی کوبڑا جھٹکا لگا ہے۔ ان کی پارٹی کے تینوں ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ وی آئی پی ٹکٹ پر جیتنے والے تین ایم ایل اے راجو سنگھ سوورنا سنگھ اور مشری لال یادو بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔

اس طرح مکیش سہنی نے جہاں سے اپنا سیاسی سفر شروع کیا تھا، وہ دوبارہ اسی مقام پر پہنچ گئے ہیں۔بہار میں سیاسی ہلچل کے درمیان لالو یادو کی اہلیہ اور بہار کی سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی نے مکیش سہنی کونشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ انہوں نے جو کچھ کیا ہے اس کاکیاوہ پارہے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے ریاست کے سی ایم نتیش کمار پر بھی حملہ بولاہے۔ رابڑی نے کہاہے کہ نتیش کمار نے بی جے پی کی ڈبل انجن والی حکومت کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کا کام کیا ہے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button