بہارپٹنہ

مکیش سہنی نے تیجسوی یادوکووزیراعلیٰ کے عہدہ کی مشروط پیش کش کی

وی آئی پی کے سربراہ نے کہا،لالویادوہمارے دل میں بستے ہیں

پٹنہ 17مارچ (ہندوستان اردو ٹائمز) بہار کے حیوانات اور ماہی پروری کے وزیرکاس شیل انسان پارٹی(VIP)کے بانی مکیش سہنی کے ایک حالیہ بیان نے ریاست کی سیاست میں کھلبلی مچا دی ہے۔ مکیش سہنی نے تیجسوی یادوکوریاست کا وزیر اعلیٰ بننے کی پیشکش کی ہے۔ اگرسہنی ا ور مانجھی نے پالا بدلاتونتیش سرکارکاجاناطے ہے۔لیکن ایساہوسکتاہے کہ بی جے پی سہنی کے ایم ایل اے کوتوڑے۔مکیش سہنی نے کہا ہے کہ ہم تیجسوی یادوکووزیراعلیٰ بنانے کے لیے تیار ہیں لیکن صرف ڈھائی سال کے لیے اور اس کے بعد میں ڈھائی سال تک وزیراعلیٰ رہوں گا۔جب کہ دوسال ہونے کوہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ اگر تیجسوی یادواس پیشکش کو قبول کر لیتے ہیں تو میں این ڈی اے چھوڑنے کو تیار ہوں۔وی آئی پی کے ایم ایل سی امیدوار کی حمایت میں سہرسہ پہنچے مکیش سہنی نے کہاہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ بہار میں پسماندہ دلت کا بیٹا حکومت کرے۔ تیجسوی یادو چاہتے ہیں کہ صرف وہ وزیر اعلیٰ بنیں، کوئی اور نہیں۔ جب تک میری اوران کی سوچ میں فرق ہے ہم دور رہیں گے۔ جس دن وہ چاہیں گے کہ ڈھائی سال کا وزیراعلیٰ بن جائے اور ڈھائی سال کا نشاد یا پسماندہ کا بیٹا وزیراعلیٰ بن جائے تب ہم اکٹھے ہوجائیں گے۔

مکیش سہنی نے کہاہے کہ لالو پرساد ان کے دل میں رہتے ہیں۔ ان کی پارٹی لالو پرساد کے نظریے کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہے۔ اسی بنیاد پر وہ معاشرے کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاہے کہ اگر لالو یادو انھیں ملنے کے لیے بلائیں گے تو وہ ان کے پاس ضرور جائیں گے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button