اہم خبریں

مکیش امبانی نے ایرکسن ادائیگی معاملہ میں کی انل امبانی کی مدد ، انل نے مکیش و نیتا امبانی کا شکریہ ادا کیا

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے چھوٹے بھائی انل امبانی کی قرض میں ڈوبی کمپنی ریلائنس کمیونیکیشن لمیٹڈ ( آر کام ) کے قرض کی ادائیگی کی ہے ۔ اس کے بعد انل نے بڑے بھائی مکیش اور بھابھی نیتا امبانی کا بقایہ کی ادائیگی میں مدد کرنے کیلئے شکریہ ادا کیا ہے ۔ مکیش امبانی کی مدد سے انل نے سوئیڈن کی کمپنی ایرکسن کے 458.77 کروڑ روپے ادا کئے ۔

آر کام کے ایک ترجمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے ایرکسن کو 550 کروڑ کی ادائیگی پوری ہوگئی ہے ۔ اس ادائیگی کے ساتھ ہی آر کام کی ایرکسن کے ساتھ چل رہی 18 ماہ پرانی قانونی لڑائی بھی ختم ہوگئی ہے۔

فائل فوٹو

انل امبانی نے ایک بیان جاری کرکے کہا کہ بحران کی اس گھڑی میں میرے ساتھ کھڑے رہنے کیلئے میں اپنے بڑے بھائی مکیش اور بھابھی نیتا کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، ایسے موقع پر مدد کرکے انہوں نے یہ دکھایا کہ اپنے فیملی اقدار کے تئیں سچائی کے ساتھ کھڑے رہنا کتنا ضروری ہے ۔ میں اور میرا کنبہ ان کے اس قدم کا کافی احسان مند ہے اور اس نے ہم پر گہری چھاپ چھوڑی ہے ۔

آر کام فروری میں پہلے ہی سپریم کورٹ میں 118 کروڑ روپے جمع کرچکا تھا ۔ سویڈش فرم نے آرکام کے نیٹ ورک کا انتظام اور آپریشن چلانے کیلئے 2014 میں ایک سمجھوتے پر دستخط کئے اور گزشتہ سال بقایا رقم کو لے کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔

یہ دوسرا موقع ہے جب مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بھائی کی مدد کی ہے ۔ سال 2018 میں مکیش امبانی کی ریلائنس جیو انفوکام نے آر کام کی وائرلیس خدمات کو 3000 کروڑ روپے میں خریدا تھا ۔ بازار میں پرائس وار کی وجہ سے آرکام کو پیسوں کی کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close