مولانا محمد شہزاد کی قیادت میں وفد نے اردو اکیڈمی اترپردیش کے رکن ایم آزاد انصاری سے ملاقات کی

دیوبند، 4؍ نومبر (رضوان سلمانی) اتر پردیش اردو اکیڈمی کے رکن ایم آزاد انصاری کی سہارنپور لنک روڈ پر واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر ان سے ملاقات کر ان کے نام کی کیلی گرافی پینٹنگ پیش کی گئی ۔
جس کو عالمی شہرت یافتہ ادارہ دارالعلوم دیوبند کے شعبہ خطاطی کے استاد منشی منصور احمد نے لکھا ہے، ایم آزاد انصاری نے منشی منصور احمد کی بھیجی ہوئی پینٹنگ کو بے حد پسند کیا اور ٹیلی فون پر بات کر کے منصور احمد کا شکریہ ادا کیا اور ان کے فن کی داد دی۔ ایم آزاد انصاری نے کہا کہ ہمیں ایسے فنکاروں کی قدر کرنی چاہیے اور ان سے علم و فن حاصل کرنا چاہیے۔
ایم آزاد انصاری نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی دیوبند پہنچ کر منشی منصور احمد سے ملاقات کریں گے ۔ اس موقع پر اردو زبان کی ترقی اور پیش رفت کے سلسلے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر مشہور شاعر جاوید آسی، اردو فارسی زبان کے استاد مولانا محمد شہزاد قاسمی،شاعر کاشف رضا، ریاست علی حواری،وارث اشرف وغیرہ موجود رہے۔