دیوبند

مولانا شہزاد قاسمی نے ایران کلچر ہاؤس کے کاؤنسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی سے ملاقات کی

ملک ہندوستان میں فارسی زبان کی ترویج واشاعت کے سلسلہ میں تبادلۂ خیال کیا

دیوبند،7؍ستمبر(رضوان سلمانی) دارالعلوم دیو بند کے فارسی زبان کے استاذ مولانا شہزاد قاسمی نے آج نئی دہلی میں واقع ایران کلچر ہاؤں کے کاؤنسلر ڈاکٹر محمد علی ربانی سے ملک ہندوستان میں فارسی زبان کی ترویج واشاعت کے سلسلہ میں خصوصی ملاقات کی اور فارسی زبان کے سلسلہ میں تبادلہ ٔ خیال کیا ۔مولانا شہزاد قاسمی کو دیوبند کے محلہ قلعہ کے واقع مدرسہ تدریس القرآن میں ایران کلچر ہاؤس کے تحت چلنے والے فارسی زبان کے سہ ماہی کورس کا استاذ بنایا گیا ۔

ڈاکٹر علی ربانی نے مولانا شہزاد سے ملاقات کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک ہندوستان میں مولانا شہزاد جیسے فارسی جاننے والے لوگ بہت کم ملتے ہیں مجھے خوشی ہے کہ وہ انتی کم عمری میں فارسی ادب کا اتنا اچھا ذوق رکھتے ہیں وہ فارسی زبان کے ادیب ہونے کے ساتھ ہی مختلف علوم پر بھی عبور رکھتے ہیں ایسے افراد کو ہم بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

مولانا شہزاد قاسمی نے ڈاکٹرمحمد علی ربانی کودارالعلوم دیوبند میں دی جانے والی تعلیم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔مولانا شہزاد قاسمی نے بتایا کہ ڈاکٹر علی ربانی نے دیوبند آنے اور دارالعلوم دیوبند ،وقف دارالعلوم دیوبند کو دیکھنے کی تمنا کا اظہار کیا ۔مولانا شہزاد قاسمی کو مدرسہ تدریس القرآن میں استاذ منتخب کئے جانے پر دیوبند کے علمی حلقوں میں خوشی کی لہر ہے۔اسی تناظر میں دارالعلوم دیوبند کے استاذ مفتی فہیم الدین بجنوری،مولانا مصلح الدین،مولانا اسعد قاسمی،مولانا مسعود مدنی،مولانا زبیر مدنی،انور انجینئر،اترپردیش اردو اکیڈمی کے رکن آزاد انصاری،معروف شاعر ڈاکٹر شمیم دیوبندی،ڈاکٹر ایس اے عزیز،مولانا عبد الرؤف منظر،مولانا راشد جمال عرشی،قاری عامر،قاری توحید عالم،حاجی اسعد واجدی،مولانا حسان غانم،نسیم انصاری ایڈوکیٹ،سابق اسمبلی رکن معاویہ علی،ڈاکٹر عثمان مسعود رمزی،انظار الٰہی وغیرہ نے مولانا شہزاد قاسمی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا انتخاب ہونا اہل دیوبند کے لئے خوشی کا مقام ہے ۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button