قومی

موربی حادثہ: وجہ بتاؤنوٹس کے جواب میں میونسپلٹی نے کہا، ’ہمارے پاس دستاویزات ہی نہیں‘

احمد آباد ،24جنوری (ہندوستان اردو ٹائمز) گجرات کے موربی میں گزشتہ سال ہوئے اندوہناک پل حادثہ معاملہ میں ریاستی حکومت نے موربی میونسپلٹی کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری کیا تھا جس میں پوچھا گیا تھا کہ پل حادثے کو لے کر میونسپلٹی کو تحلیل کیوں نہیں کر دینا چاہیے؟ اس کے جواب میں میونسپلٹی نے اپنے پاس موربی معاملہ سے جڑے دستاویزات نہ ہونے کی بات کہی ہے۔

موربی میونسپلٹی نے گجرات حکومت سے گزارش کی ہے کہ قصبہ میں کچھ ماہ پہلے ایک پل گرنے کے حادثہ کی تفتیش کے لیے خصوصی جانچ ٹیم (ایس ا?ئی ٹی) کے ذریعہ ضبط کیے گئے دستاویزوں کو لوٹا دیا جائے تاکہ وہ حکومت کے ذریعہ جاری ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ کا جواب دے سکے۔واضح رہے کہ موربی حادثہ میں 135 لوگوں کی جان چلی گئی تھی۔ اس معاملے میں میونسپلٹی کے ایک افسر نے کہا کہ سبھی دستاویزات حکومت کے ذریعہ تشکیل ایس آئی ٹی کے پاس ہیں اور میونسپلٹی کے پاس کوئی کاغذ نہیں ہے۔

ریاست کے محکمہ شہری ترقیات نے نوٹس میں موربی میونسپلٹی کو 25 جنوری تک تحریری وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی تھی۔ یہاں قابل ذکر ہے کہ موربی میونسپلٹی کے ساتھ ہوئے معاہدہ کے مطابق پل کی دیکھ ریکھ اوریوا گروپ کر رہا تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موربی میونسپلٹی نے پیر کے روز ایک میٹنگ کی جس میں قرارداد پاس کرتے ہوئے حکومت سے ایس آئی ٹی کے ذریعہ ضبط دستاویز واپس کرنے کی گزارش کی گئی۔ میٹنگ کے بعد میونسپلٹی کے نائب سربراہ جئے راج سنگھ جڈیجہ نے نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دی اور کہا کہ حکومت کے ذریعہ جاری ’وجہ بتاو? نوٹس‘ کا جواب دینے کے لیے دستاویز ضروری ہیں۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button