دہلی

مودی سرکار نوجوانوں کو بیروزگار بنا کر کروڑوں کنبوں کی اُمید توڑ رہی ہے: راہل گاندھی

نئی دہلی ،17جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی مہنگائی اور بے روزگار کے مسئلے پر اکثر مرکز کی مودی حکومت کو گھیرتے رہے ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ نے ایک بار پھر مرکز کو بے روزگاری کے معاملے پر کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔

انھوں نے مرکزی حکومت پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے تاناشاہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو بے روزگار بنا کر کروڑوں کنبوں کی امید توڑ رہی ہے۔ انھوں نے اپنا حق مانگ رہے نوجوانوں کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے۔اپنے تازہ ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ ’سوال مت پوچھو، آواز مت اٹھاؤ، پرامن مظاہرہ مت کرو، نئے ہندوستان میں حق مانگنے پر ہوگی گرفتاری‘۔ نوجوانوں کو بے روزگار بنا کر، کروڑوں کنبوں کی امید توڑ کر، ملک کا مستقبل اجاڑ رہی ہے یہ تاناشاہ حکومت۔اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران 20 سے 24 سال کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح مبینہ طور پر دوگنی ہونے کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

راہل گاندھی نے پی ایم مودی سے سوال کیا تھا کہ کیا وزیر اعظم کے ’جھوٹ‘ کے لیے ملک کے نوجوان ’گمراہ‘، ’دھوکہ بازی اور ’غیر پارلیمانی‘ الفاظ کا استعمال کر سکتے ہیں؟۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button