اہم خبریں

مودی سرحدکی بجائے اپنی شبیہ کے لیے فکرمند، کانگریس نے وزیراعظم کاپرانابیان یاددلایا

نئی دہلی12اکتوبر (ہندوستان اردو ٹائمز) بھارت اورچین کے سرحدی تنازع کے معاملے میں کانگریس پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کونشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے ترجمان پون کھیرا نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعظم مودی کے جون 2020 کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیاہے جس میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ کوئی آیا نہیں ، کوئی گھسا نہیں۔

انہوں نے کہاہے کہ اس کی وجہ سے چین کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے چین کی طرف جھک رہے ہیں۔ کھیرا نے کہاہے کہ اس بیان نے چین کو سمجھایا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم کو سرحدوں کے بجائے اپنی مصنوعی شبیہ کی فکرہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ہمارے بہت سے علاقوں کو چھوڑنے سے انکار کر رہا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہاہے کہ فوج کی طاقت میں کوئی کمی نہیں ، سیاسی ارادے کی کمی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close