یوپی

مودی اور یوگی تصاویرکا تنازعہ: صفائی یونین کے انتباہ کا اثر، جھاڑو دینے والے کی نوکری بحال کردی گئی

متھرا؍آگرہ ،19جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) یوپی کے متھرا میںکوڑا گاڑی میں وزیر اعظم نریندر مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی کی تصویریں لے جانے والے صفائی عملہ کو حکومت نے بحال کردیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جھاڑو دینے والے کو برطرف کیے جانے پر صفائی ملازمین کی تنظیموں نے خبردار کیا تھا کہ اگر 72 گھنٹے کے اندر کنٹریکٹ سویپر کو بحال نہیں کیا گیا تو ریاست بھر سے کوڑا نہیں اٹھایا جائے گا۔صفائی کرنے والوں کی تنظیموں کے انتباہ کے بعد متھرا میونسپل کارپوریشن نے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے انہیں نوکری پر بحال کر دیا ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ صفائی کارکن نے اپنے اپنے اس عمل پر معافی مانگی اور صفائی کارکن اپنی غلطی پر بہت شرمندہ ہے۔ خاندان کی حالت کو دیکھتے ہوئے ملازم کو بحال کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ ہفتہ کو 40 سالہ جھاڑو دینے والے بابی کا کوڑاجمع کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا، جس میں وہ کوڑا گاڑی میں پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کی تصویریں اٹھائے ہوئے نظر آرہاتھا۔ ویڈیو میں کچھ لوگوں کو کوڑا گاڑی میں پی ایم اور سی ایم کی تصویر لینے پر اعتراض کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد انتظامیہ میں کھلبلی مچ گئی اور ٹھیکے پر رکھے گئے صفائی ملازم کو فوری طور پر نوکری سے نکال دیا گیا۔

اس کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کے انسپکٹر اور صفائی نگران کو معززین اور عوامی نمائندوں کی تصاویر کے بارے میں آگاہ نہ کرنے پر وجہ بتاو نوٹس جاری کرنے کے ساتھ ساتھ ان کیخلاف بھی تحقیقات کے احکامات دیئے گئے۔میونسپل کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ صفائی رنے والے بوبی نے کہا کہ اس میں ان کا کوئی قصور نہیں ہے۔ وہ ناخواندہ ہے جس کی وجہ سے وہ پی ایم مودی اور سی ایم یوگی کی تصویروں کو نہیں پہچان سکا تھا۔ اس پورے معاملے کی تحقیقات کے لیے میونسپل کارپوریشن نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی تشکیل دی تھی۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button