بنگال

ممتا بنرجی کی سکیورٹی میں سیندھ : دیوار پھلانگ کر سی ایم ہاؤس میں گھسا شخص ، جانیں پھر کیا ہوا؟

کولکاتہ ،3جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) کولکاتہ کے کالی گھاٹ میں ہفتہ کی رات مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر اس وقت بڑے پیمانے پر سیکورٹی کی چوک سامنے آئی ، جب ایک شخص دیوارپھلانگ کر احاطے میں داخل ہوگیا۔ حکام نے بتایا کہ وہ رات بھر احاطے میں رہا،بعد ازاں پولیس والوں نے اسے گرفتار کر لیا۔اس شخص کو وزیر اعلیٰ کے سیکورٹی عملے نے حراست میں لے لیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ سیکورٹی میں نقص کی اطلاع ملتے ہی کمشنر ونیت گوئل سمیت کولکاتہ پولیس کے سینئر افسران موقع پر پہنچے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پولیس حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ یہ شخص زیڈ کیٹیگری کے سکیورٹی زون میں کیسے داخل ہوا۔ تفتیش کار اس خلاف ورزی کے پیچھے ممکنہ وجوہات جاننے کی بھی کوشش کر رہے ہیں، تاہم ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مجرم یا تو چور ہے یا پھر دماغی توازن بگڑا ہوا ہے ،

تاہم پولیس اپنے طور پر تفتیش میں مصروف ہے ۔ گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ سے کچھ ہی فاصلے پر دوہرا قتل ہوا تھا، جس نے علاقہ میں سیکورٹی پر سوالات کھڑے ہوئے تھے۔ تاجر اشوک شاہ کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا، جبکہ ان کی اہلیہ رشمیتا شاہ کو گولی مار دی گئی۔

بعد میں پتہ چلا کہ وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ کے قریب نصب کئی سی سی ٹی وی کیمرے ناقص تھے۔بھوانی پور کو ایک پرامن علاقہ بتاتے ہوئے سی ایم ممتا بنرجی نے اُس وقت الزام لگایا تھا کہ کچھ بیرونی طاقتیں علاقے میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بحران سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

ہماری یوٹیوب ویڈیوز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button