ممتاز کالج ملک پیٹ میں این سی سی کیمپ کاانعقاد

حیدرآباد(راست) 4 (T)Bn NCC یونٹ ATC – II (I DSC لانچنگ) کیمپ ممتاز کالج کیمپس میں حیدرآباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے 600 طلبہ کے ساتھ منعقد کیا گیا ہے۔COL امیت پورٹی کیمپ کمانڈنٹ 2 CATC کی نگرانی میں اور کیپٹن سید صدیق حسن (کیمپ ایڈجوڈنٹ) نے ڈرل،ہتھیاروں کی تربیت،ایف سی بی سی،نقشہ پڑھنا، فوجی مضمون ،ٹرایفک آگہی، ایس ایس بی چھ ٹریننگ او رمختلف لیکچررس منعقد کیے گئے۔
ملک پیٹ کے اطراف واکناف میں عوامی بیداری ریالیاں بھی نکالی گئی۔ اور ہریتھاہرم، ، درخت لگانا، مشنیات کے خلاف آگاہی، خون کا عطیہ، چائیلڈ لیبر اور ایڈز جیسے مختلف عنوانات پرپروگرام منعقدہوئے۔ ممتاز کالج نے اس این سی سی کیمپ کی میزبانی کی۔
اس کیمپ کی کامیابی کے لیے کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شائق یعقوب اور ممتاز تعلیمی اداروں کی انتظامیہ نے بھرپور تعاون کیا۔ممتاز کالج میں انٹراو رڈگر ی کورسیس میںداخلے جاری ہیں۔ بی اے ماس کمیونکیشن اینڈجرنلزم میں بھی داخلے جاری ہیں۔ صحافتی شعبہ میں آنے والے طلبہ کیلئے یہ سنہری موقع ہے۔