ممبئی

جالنہ میں حیاء ڈے کا انعقاد

جالنہ ( شیخ احمد جالنوی ) 14 فرور(بروز جمعہ) گرلس اسلامک آرگنائزیشن (GIO) جالنہ کی جانب سے حیاء ڈے کا انعقاد کیا گیا-اس پروگرام کا آغاز محترمہ ترنم باجی صاحبہ کے درس قرآن سے ہوا- اس کے بعد نورین نے نعت پیش کی- GIO Introduction شیخ عائشہ(صدر یونٹ جالنہ)نے پیش کیا-اس کے بعد GIO کی ایسوسیٹ نے "حیاء کے کلچر کو عام کرنا”نظم پیش کی- مہمان خصوصی محترمہ عمارہ فردوس صاحبہ (معلمہ انڈر اسٹینڈ قرآن اکیڈمی, عالمہ فاضلہ) نے "حسن کو احتیاط لازم ہے”اس عنوان پر سب کی رہنمائی فرمائی- اور پھر Children Circle (CC) کے طالبات نے دختر مسلم پر Action Song بہت ہی خوبصورت انداز میں پیش کیا- پھر”ہر بوند کو نہیں ملتا محافظ سیپ سا”اس موضوع پر محترم عبدالمجیب صاحب (سیکریٹری شعبہ قیام عدل و قسط حلقہ مہاراشٹر) نے بہترین انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا-اس کے بعدCC کے طالبات کو انعامات سے نوازا گیا- آمنہ الماس صاحبہ (ناظمہ ضلع جالنہ) کی دعا سے پروگرام کا اختتام عمل آیا- آخر میں عبدالمجیب صاحب کے دست مبارک سے Exhibition کی افتتاح کی گئی-
اس پروگرام میں ٢٠٠ سے زائد طالبات اور خواتین نے شرکت کی اور اس پروگرام کو پسند کیا- اور بہت سے طالبات نےGIO سے جوڑنے کا عہد کیا-

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Close