ممبئی

ای ڈی نے مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کودوبارہ بھیجا سمن ،منی لانڈرنگ معاملے 5جولائی کو ہونا ہے پیش

ممبئی،03؍جولائی (ہندوستان اردو ٹائمز) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے مہاراشٹرا کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ اور دیگر کے خلاف جاری منی لانڈرنگ تحقیقات کے تحت دیش مکھ کو تازہ سمن جاری کیا ہے۔ نیز انہیں 5 جولائی کو تفتیشی ایجنسی کے سامنے پیش ہونے کو کہاگیا۔ ہفتہ کو عہدیداروں نے بتایا کہ این سی پی کے رہنما دیش مکھ کو اس معاملے کے تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہونے کے لئے تیسرا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ دیش مکھ سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو جنوبی ممبئی میں مرکزی ایجنسی کے دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔اس سے قبل دیشمکھ کو دو سمن جاری کیا گیا ہے، لیکن وہ کورونا وائرس کے خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے پیش نہیں ہوئے اور انہوں نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ای ڈی کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے کہا گیا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close