ممبئی

آپ کا 22 اپریل 2021 کو انتقال ہوگیا تھا، اپنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لے جائیں” میونسپل کارپوریشن کی کال نے سکول ٹیچر کو چکرا کر رکھ دیا

ممبئی (ہندوستان اردو ٹائمز) ریاست مہاراشٹر کے شہر تھانے میں ایک زندہ سکول ٹیچر کو مردہ قرار دے کر اسے خود ہی اپنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے کال کردی گئی۔

ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق 55 سالہ سکول ٹیچر چندر شیکھر جوشی کو میونسپل کارپوریشن سے کال موصول ہوئی کہ وہ اپنا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لے جائیں۔ حیرت میں ڈوبے چندر شیکھر جوشی میونسپل کارپوریشن پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے مطابق آپ کا انتقال 22 اپریل 2021 کو ہوگیا تھا اور اس کے بعد سے ہی انہیں سرکاری دستاویزات میں مردہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

چندر شیکھر جوشی کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ میں ان کی وجہ کورونا وائرس کو قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ 10 ماہ قبل کورونا کا شکار ہو کر انتقال کرگئے تھے۔اپنا ہی ڈیتھ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والے سکول ٹیچر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں اکتوبر 2020 میں کورونا ضرور ہوا تھا لیکن وہ کچھ ہی روز میں صحت یاب ہوگئے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close