ممبئی

آج سے مہاراشٹرا میں بسوں کی خدمات شروع ، ریستوراں اورجم بھی کھلے،جانیں اور کیا فیصلے لیئے گئے

ممبئی،07؍ جون (ہندوستان اردو ٹائمز) کورونا کی وجہ سے مہاراشٹر میں 2 ماہ بعد لاک ڈائون میں رعایت دینے کا مرحلہ آج سے شروع ہو گیاہے۔ مہاراشٹر کے بیشتر علاقوں میں دو ماہ کے کرفیو کے بعد آج سے بڑی رعایت ملی ہے۔ دکانوں کے ساتھ ساتھ ریستوراں اور جم کھولنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔ نیزبسیں دوبارہ سڑکوں پر چلنا شروع ہوگئیں، حالانکہ لوکل ٹرین سروس بند رہے گی۔ واضح رہے کہ مہاراشٹرا میں ان لاک کے لیے پوری ریاست کو آکسیجن بیڈ کی دستیابی اور کورونا مریضوں کی شرح کے مطابق پانچ زمروںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔ ممبئی اور تھانے کو اس کے مطابق تیسرے زمرے میں رکھا گیا ہے۔

کورونا کیسزکے بارے میں بات کریں تو مہاراشٹر میں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 12557 نئے کیسز درج ہوئے ہیں، جبکہ 233 افراد کی موت ہوئی ہے۔ اس وقت ریاست میں 1 لاکھ 85 ہزار سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔ ممبئی کے بارے میں بات کریں تو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہاں 794 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 20 افراد کی موت ہوئی ہے۔مہاراشٹر میں بے شک ان لاک شروع ہوچکا ہے، لیکن ابھی بھی بہت سی پابندیاں ہیں۔ ممبئی کے بارے میں بات کریں تویہاں لوگوں کو لوکل ٹرین کا انتظار کرنا پڑرہا ہے ۔ بیشتر افراد جنہیں کام پر جانا پڑا ہے وہ پریشان ہیں۔ لوگوں کوکام تک پہنچنے میں کافی وقت لگ ررہا ہے۔ لوکل ٹرین شروع نہ ہونے سے سڑکوں پر ٹریفک بڑھتا جارہا ہے، جس کی وجہ سے عام لوگوں کو آفس پہنچنے میں زیادہ تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close