ممبئی

چھوٹے ممالک مددکررہے ہیں اورسرکاروسٹاپروجیکٹ میں رقم صَرف کررہی ہے : شیوسیناکاحملہ

نہرو ،گاندھی کی وجہ سے بھارت وباسے نبردآزماہونے کااہل،وباسے لڑنے کی بجائے بی جے پی ممتاسے لڑنے میں مصروف

ممبئی ، 8 مئی (ہہندوستان اردوٹائمز) شیوسینا نے ہفتہ کے روزکہاہے کہ جب چھوٹے ممالک بھارت کو کورونا وائرس سے نمٹنے میں مدد کی پیش کش کررہے ہیں، مودی سرکار سنٹرل وسٹا پروجیکٹ کے لیے کئی ملین روپے دے چکی ہے اور نہ ہی کام روکنے کے لیے تیارہے۔ شیوسینا نے یہ بھی کہاہے کہ جواہر لال نہرو ، اندرا گاندھی اور منموہن سنگھ سمیت سابق وزرائے اعظم کے ذریعہ پچھلے 70 سالوں میں بنائے گئے نظام نے ملک کو اس مشکل وقت پر قابو پانے میں مدد کی ہے ۔

شیوسینا نے اپنے ترجمان’ سامنا‘ میں ایک اداریے میں لکھاہے کہ یونیسف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارت میں جس رفتار سے کورونا وائرس پھیل رہا ہے اس کی وجہ سے اس وائرس سے دنیا کو خطرہ لاحق ہے۔ اس میں یہ بھی اپیل کی گئی ہے کہ زیادہ تر ممالک کوویڈ۔19 کے خلاف جنگ میں ہندوستان کی مددکریں۔ بنگلہ دیش نے 10ہزارریمیڈیشویربھیجے ہیں جبکہ بھوٹان نے میڈیکل آکسیجن بھیجا ہے۔ نیپال ، میانمار اور سری لنکانے بھی ’خود کفیل‘بھارت کو مددکی پیش کش کی ہے۔سامنانے کہا ہے کہ واضح طور پربھارت نہرو گاندھی کے بنائے ہوئے نظام کی بنیاد پر ہے۔ بہت سے غریب ممالک بھارت کو امدادکی پیش کش کررہے ہیں۔اس سے قبل پاکستان ، روانڈا اورکانگوجیسے ممالک دوسروں کی مدد لیتے تھے۔ لیکن آج کے حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہندوستان آج اس صورتحال سے گزر رہاہے۔

شیوسینا نے کہاہے کہ جہاں غریب ممالک بھارت کی مدد کررہے ہیں،وہیں وزیر اعظم نریندر مودی 20ہزارکروڑ کے سنٹرل وسٹا منصوبے کو روکنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ پارٹی نے حیرت کا اظہار کیا کہ کسی کو اس بات پر افسوس نہیں ہے کہ ایک طرف بھارت بنگلہ دیش ، سری لنکا اور بھوٹان جیسے ممالک سے مدد لے رہا ہے ، دوسری طرف مودی نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی تعمیرکے لیے کئی کروڑ خرچ کیے ہیں۔شیوسینا نے کہا کہ دنیا کوویڈ۔19 عالمی وبائی مرض کی دوسری لہر سے دوچار ہے اور ماہرین نے پیش گوئی کی ہے کہ تیسری لہرزیادہ خطرناک ہوگی۔ لیکن آج بھی حکمران بی جے پی کو مغربی بنگال میں ممتا بنرجی کا گھیراؤ کرنا ہے۔ انہوں نے کہاہے کہ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے مرکزی وزیر نتن گڈکری کو وزارت صحت دینے کا مطالبہ کیا ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ وزارت صحت مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close