ممبئی

ایسا کہاں سے لائیں کہ تجھ سا کہیں جسے

جالنہ 5 میٔ (حافظ احمد ) آج 05/می 2021 بروز بدھ دوپہر 04/بجے جالنہ ضلع کی معروف تعلیمی، طبی، سماجی، سیاسی، مذہبی وملی شخصیت ڈاکٹر محمد بدرالدین صاحب کا 85/سال کی عمر میں انتقال ہو چکا ہے آج شب ساڑھے دس بجے احاطہ درگاہ حضرت سید احمد شیر سوار میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آءیے گی پسماندگان میں تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں
ڈاکٹر بدرالدین صاحب کا شمار جالنہ شہر کے اولین ایم بی بی ایس ڈاکٹرس میں ہوتا تھا آپ نے عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد دکن سے طبی تعلیم مکمل کی اور گذشتہ ساٹھ سالوں سے مسلسل جالنہ ضلع میں طبی خدمات انجام دے رہے تھے اسکے علاوہ تعلیمی میدان میں بھی آپ کی ناقابل فراموش خدمات رہیں جالنہ ضلع کے قدیم ترین تعلیمی ادارے انجمن اشاعت تعلیم جالنہ کے آپ بانی سیکرٹری تھے اور ابھی انجمن کے منصب صدارت پر فائز تھے جس کے تحت اردو ہائی اسکول جالنہ، اردو جونیئر و سینیر کالج اور دیگر اسکول جاری ہیں آپ سیاسی، سماجی، مذہبی وملی سرگرمیوں میں بھی سرگرم عمل رہے ادبی اعتبار سے بھی جالنہ ضلع میں آپ نمایاں خدمات رہیں آپ کا شمار جالنہ ضلع کے بہترین خطیب کے طور پر بھی ہوتا ہے مسجد باغبان قدیم جالنہ میں جمعہ اور دیگر مواقع پر آپ کے خطابات ہوا کرتے تھے جس کے ذریعے آپ نے ضلعی عوام کی ہر وقت بہترین رہنمائی کی ہے
آپ کے انتقال سے جالنہ ضلع میں ایک خلا آچکا ہے جسے پر ہونے میں کافی وقت درکار ہے
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مسلمانان جالنہ کو بعجلت اور بہتر نعم البدل عطا فرمائے آمین یارب العالمین

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close