ممبئی

مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ 18 سے 45 سال کے در میان شہریوں کو مفت حفاظتی ٹیکہ سازی ، ریاستی وزیر نواب ملک نے دی اطلاع

ممبئی (محمد معروف،ہندوستان اردو ٹائمز ) مہاراشٹر حکومت ریاست میں 18 سے 45 سال کی عمر کے ہر فرد کو مفت حفاظتی ٹیکے لگائے گی۔ ریاست کے اقلیتی اور مہارت سے متعلق وزیر نواب ملک نے کہا کہ حکومت اس پر و گرام کو اپنے ذریعے انجام دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ٹینڈر ز کو مد عو کیا جاۓ گا اور مزید ویکسین کی بھی خریداری کی جائیں گی۔ کم مئی سے مرکزی حکومت نے ملک بھر میں 18 سال سے زیادہ عمر کے لو گوں

کو سینیشن کا فیصلہ کیا ہے ۔ لہذا یہ واضح ہے کہ مرکزی حکومت 45 سال سے کم عمر لوگوں کو ویکسین فراہم نہیں کرے گی۔ دریں اثناکو و یشیڈ مرکز کے لئے 150 ،ریاست کے لئے 400 اور نجی شعبے کے لئے 600 روپے لاگت آۓ گی۔ نواب ملک نے یہ بھی کہا کہ کو ویکسین کی قیمت ریاستوں کے لئے 600 روپے اور نجی شعبے کے لئے 1200 روپے قرار دی گئی ہے۔ پچھلی کا بینہ میں اس شرح پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ ریاست کے لوگوں کو مفت ویکسین دینے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا۔ جس میں وزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے اپنی رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔ نواب ملک نے یہ بھی کہا کہ نائب وزیراعلی اجیت پوار نے یہ اعلان کل (ہفتہ ) کو کیا۔ او ھر نواب ملک نے کہا کہ جلد ہی مفت ٹیکے لگانے کے لئے ٹینڈر جاری کیا جائیں گے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close