ممبئی

مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے گھر پر سی بی آئی کا چھاپہ

ناگپور،24؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کی رہائش گاہ اور یہاں دیگر مقامات پر سی بی آئی چھاپے مار رہی ہے۔ ان کے خلاف بدعنوانی کے الزامات میں مقدمہ درج کرنے کے بعد یہ کارروائی کی جارہی ہے۔ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی کی ایک ٹیم جمعہ کی رات ناگپور پہنچی اور ہفتے کی صبح سے کارروائی جاری ہے۔ دیشمکھ کا گھر ناگپور کے سول لائنز علاقے میں جی پی او اسکوائر میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی بی آئی کی ٹیم ناگپور سے 60کلومیٹر دور دیشمکھ کے انتخابی حلقہ کے کانتول قصبے کا بھی دورہ کرسکتی ہے۔ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرمبیر سنگھ کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی جانچ سے متعلق بامبے ہائی کورٹ کے حکم پر ابتدائی تفتیش شروع کرنے کے بعد سی بی آئی نے دیش مکھ کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔سی بی آئی ممبئی میں دیشمکھ کی رہائش گاہ کے علاوہ کئی دیگر مقامات کی بھی جانچ شروع کردی ہے۔ دیشمکھ نے رواں ماہ کے شروع میں وزیر اعلی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب ہائی کورٹ نے سی بی آئی سے ان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close