ممبئی

جے این یوتشدد:جاوید اخترنے پولیس کوگھیرا

ممبئی۔۷؍جنوری:جے این یو طلبہ یونین صدر ایشی گھوش پر ایف آئی آر سے مشہور نغمہ نگار جاوید اختر بھڑک گئے۔اختر نے اسے سمجھ سے باہر بتاتے ہوئے پولیس پر غصہ نکالا ہے۔طلبہ یونین صدر آئشی گھوش اور دیگر طالب علموں پر جے این یو انتظامیہ کی شکایت کے بعد دہلی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے،ان تمام طالب علموں پر 4 فروری کو سرور روم میں توڑ پھوڑ کرنے اور موجود سیکورٹی گارڈ سے مارپیٹ کرنے کا الزام ہے۔جے این یو انتظامیہ میں پانچ جنوری کو شکایت کی تھی، جس کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔آیشی پر ایف آئی آر سے کافی ناراض نظر آ رہے اختر نے ٹویٹ کر طنز کستے ہوئے کہاجے این یوایس یو صدر کے خلاف ایف آئی آر سمجھ سے باہر ہے،آخر اس نے کس طرح ہاتھ میں لوہے کی راڈ والے قوم پرستوں، ملک پریمیوں کو اپنے سر سے روکنے کی ہمت کی،ان ملک کے غداروں نے ہمارے غریب غنڈوں کو مناسب طریقے سے لاٹھی بھی نہیں بھانجنے دیا۔انہوں نے ہر بار اپنا جسم سامنے کر دیا،مجھے پتہ ہے کہ انہیں چوٹ پسند ہے،فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی ایک ٹیم بھی جے این یو پہنچی ہے۔یہ ٹیم جے این یو میں 5 جنوری کو ہوئے تشدد کی تحقیقات میں تعاون کرے گی۔بتا دیں کہ نقاب پوش حملہ آوروں نے یونیورسٹی میں کافی توڑ پھوڑ کی تھی،فورنسک ٹیم حملہ آوروں کو پکڑنے کے لئے سراغ تلاش کرے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close