ممبئی

کرفیو کے اعلان کے بعد سے ممبئی کے اسٹیشنوں پر ہجوم : ریلوے نے کہا- فکر نہ کریں ، ٹرینیں نہیں ہوں گی بند

ممبئی،14؍ اپریل (ہندوستان اردو ٹائمز) ممبئی کے اسٹیشنوں پر مہاجر مزدور ںکے بڑے ہجوم کے دیکھتے ہوئے ریلوے نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی ہے۔ سنٹرل ریلوے کے سی پی آر او شیواجی ستار نے بتایا ہے کہ ٹرین سروس رکنے والی نہیں ہے ، لہٰذا لوگوں کو گھبرانا نہیں چاہئے۔ نہ صرف اسٹیشنوں پر بلکہ15 دن کی سخت پابندیوں کے پیش نظر ممبئی میں راشن کی دکان کے باہر راشن جمع کرنے ہوڑ لگی ہوئی ہے۔ صبح سے نوی ممبئی کے ڈی مارٹ اسٹور پر لوگوں کا ہجوم حمع ہوگیا ہے، اسی دوران وسطی ریلوے کے چیف پی آر او شیو جی ایم ستار نے کہا کہ یہ ایک عام ہجوم ہے۔ ہم معمول کے مطابق چلنے والی ٹرینوں کے علاوہ ہم 106 اضافی ٹرینیں چلا رہے ہیں۔ صرف کنفرم ٹکٹ والے مسافروں کو ہی سفر کرنے کی اجازت ہے۔ ہم نے چھ اسٹیشنوں پر بھیڑ کو کم کرنے کے لئے ٹکٹوں کی فروخت میں کمی کردی ہے۔مہاراشٹرا میں ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مقامی ٹرینوں میں مسافر میں کمی دیکھی گئی ، ہفتے کے روز تقریبا 8 8-9 لاکھ مسافروں نے وسطی اور مغربی ریلوے پر سفر کیا ، جبکہ اتوار کے دن مسافروں کی تعداد تقریبا 5-6 لاکھ تھی۔ ریاستی حکومت کی نئی ہدایات کے بعد یہ ہفتے کے آخر میں پہلا لاک ڈاؤن تھا۔ ریاست میں انفیکشن کے بڑھتے ہوئے واقعات کو دیکھ کر اب بہت سے نجی دفاتر نے اپنے ملازمین کو گھر سے کام کرنے کا مشورہ بھی دے دیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close