ممبئی

جالنہ: جمعیت علماء مرہٹواڑہ نے وزیر صحت سے ملاقات کرکے رمضان المبارک میں مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت کا مطالبہ کیا

جمعیت علماء کی مضبوط نمائیندگی ، مثبت ردعمل کی یقین دہانی،

جالنہ (ہندوستان اردو ٹائمز) جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ نےعلاقے کے درپیش مسائل میں ہمیشہ پیش قدمی کرتے ہوئے اقدامات کئے ہیں اسی طرح آج جمعیت علماء کے وفد نے ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے سے راست ملاقات کی اور مختلف مطالبات پر مشتمل محضر دے کر مطالبہ کیا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں صوبہ مہاراشٹر کے مسلمانوں کی بے چینی کا لحاظ کرتے ہوئےاور یہ کہ اس مہینہ میں ان کی عبادات ضائع نہ ہو اس کے لئے لاک ڈاؤن میں تخفیف و رعایت کرے اور نمازوں میں پچاس فیصد کی چھوٹ دی جائے اور رات میں دس بجے کے بعد لاک ڈاؤن لگایا جائے،
نیز جمعیت نے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو غریب عوام پریشانیوں کا شکار ہوتی ہے ان کے گذر بسر اور گھریلو اخراجات کے لئے حکومت مہاراشٹر خصوصی پیکیج منظور کرے اور ان کی بنیادی ضروریات کے لئے ان کی مالی مدد کرے،
اس ملاقات کے موقع پر ٹوپے صاحب نے ایس پی ونایک دیشمکھ کو بھی بلالیا تھا ان سے جمعیت علماء نے یہ مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن میں روزانہ کمانے والے غریب لوگوں کے ٹھیلےاور ان کے سامان کو پولیس والے نقصان نہ پہنچائیں، اور ان سے سختی نہ کی جائے،

ریاستی وزیر صحت راجیش ٹوپے صاحب نے جمعیت علماء کے وفد کے مطالبات پوری توجہ اور مکمل وقت دیتے ہوئے سنا اور کہا کہ مسلمان بھائیوں کی موجودہ بے چینی اور لاک ڈاؤن کے تعلق سے پریشانیوں کا مجھے احساس ہے اور میں اس کو سمجھتا ہوں نیز رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی جو اہمیت ہے اس سے بھی میں واقف ہوں، میں جمعیت علماء ارشد مدنی کے احساسات وجذبات کی بھی قدر کرتا ہوں، میں آپ کو یقین دہانی کراتا ہوں کہ پچیس فیصد لوگوں کو اجازت دلوانے کی پوری کوشش کروں گا، بلکہ اس کو معاملہ کو ضرور حل کراؤگا، نیز وزیر موصوف نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ پریشان ہونے والے غریب عوام کے لئے ہم نائب وزیر اعلی سے ہم بات کرلی ہے ان کےلئے خصوصی پیکیج منظور کیا جارہاہے انہیں مختلف شکلوں میں امداد دی جائے گی،
وہیں پر موجود جالنہ ضلع کے ایس پی ونایک دیشمکھ صاحب سے انہوں نے کہا کہ یومیہ مزدوری و کاروبارکرنے والے لوگوں کے ساتھ نرمی کی جائے اور ان کے ٹھیلے اور اسباب تجارت سامان کو نقصان نہ پہنچایا جائے اس پر ایس پی صاحب نے بھی اس سے اتفاق کیا، وہیں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے کہا کہ آپ حضرات اپنے مسلمان بھائیوں سے کہیں کہ اس عالمی سطح کی بیماری و وبا کے معاملے میں وہ حکومت کی جانب سے عائد کردہ احتیاطی پابندیوں کا لحاظ کریں، ان کی خلاف ورزی نہ کریں، جمعیت علماء کے وفد نے بھی اپنی جانب سے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی جو بھی گائیڈ لائن ہیں ان پر مکمل طورپرعمل درآمد کیا جائے گا،

وفد میں مفتی مرزا کلیم بیگ ندوی صدر جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ، مولانا سید نصراللہ حسینی سہیل ندوی نائب صدر جمعیت علماء مرہٹواڑہ و صدر جمعیت علماء ضلع جالنہ، قاری محمد امین الدین جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ، قاری عبد الرشید حمیدی ناظم تنظیم جمعیۃ علماء ارشد مدنی مرہٹواڑہ و صدر جمعیت علماء ضلع پربھنی، مولانا محمد عیسیٰ خان کاشفی خازن جمعیت علماء مرہٹواڑہ و صدر جمعیت علماء شہر جالنہ، شیخ محمد مجیب جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ضلع اورنگ آباد، محمد ایوب خان جنرل سیکرٹری جمعیت علماء ارشد مدنی ضلع جالنہ، شیخ مجیب جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی مہاراشٹر، حاجی محمد سلیم باوا رکن جمعیت، ایڈوکیٹ محمد اشفاق کاغذی معزز رکن سید فضیل حسینی وغیرہ تھے اس موقع کی تصویری جھلکیاں پیش نظر ہیں،

آج کے آئی پی ایل میچ کا  لائیو اسکور دیکھیں

 

 

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close