ممبئی

مہاراشٹر حکومت کا فیصلہ ،پرموٹ ہوںگے 9ویںاور 11 ویں کے طلبہ

نئی دہلی،08؍ اپریل (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ نویں اور 11 ویں کلاس کے تمام طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔یہ فیصلہ ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسزکے پیش نظر لیا گیا ہے۔ ریاستی وزیر تعلیم ورشا گائکواڈ نے کہا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال اور طلبہ کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے ریاستی اسکولوں میں نویں اور 11 ویں جماعت کے طلبہ کو پرموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاست نے اس سے قبل کلاس 1-8 کے طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے براہ راست ترقی دینے کا اعلان کیا تھا۔

گائکواڈ نے کہاکہ کورونا کی وجہ سے جاری صورتحال کے پیش نظر ریاست مہاراشٹر میں کلاس 1 سے کلاس 8 تک کے تمام ریاستی بورڈ کے طلبہ کو بغیر کسی امتحان کے اگلی کلاس میں ترقی دی جائے گی۔ تاہم مہاراشٹر میں کلاس 10 ، 12 کے بورڈ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ دسویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لئے فائنل امتحان اپریل میں منعقد کیا جائے گا۔ ایچ ایس سی (کلاس 12) کے امتحانات 23 اپریل سے شروع ہوںگے اور ریاست میں ایس ایس سی (کلاس 10) کے امتحانات 29 اپریل سے شروع ہوں گے۔ حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کلاس 10 کے طلبہ کے لئے کوئی پریکٹیکل امتحان نہیں لیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close