ممبئی

مہاراشٹرا میں کورونا ویکسین کا بحران ،صرف 3 دن کا ہے اسٹاک ، کئی سینٹر بند ہونے پر مجبور

ممبئی،07؍ اپریل (آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر میں کئی مقامات پر کوڈ ویکسین کی کمی کا مسئلہ پیدا ہوا ہے۔ بہت سی جگہوں پر صرف تین دن کا اسٹاک ہے۔ ممبئی اور بہت سے دیگرشہروں میں ویکسین کا ذخیرہ تیزی سے ختم ہورہا ہے ، جس میں ریاست کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ ریاست نے مرکز کو اس بحران سے آگاہ کردیا ہے۔ٹوپے نے کہا کہ ریاست میں ویکسین کا ذخیرہ صرف تین دن کے لئے باقی ہے۔ ہم نے مرکز سے درخواست کی ہے کہ وہ ہمیں مزید ویکسین بھیجیں۔ یہ حالت اس ریاست کی ہے جہاں ہر روز کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔

ممبئی میں اسٹاک صرف تین دن کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے منگل کے روز ایک ویڈیو کانفرنس میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے اس بارے میں بات کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آج تک 14 لاکھ خوراک دستیاب ہیں جس کا مطلب ہے کہ صرف تین دن کا اسٹاک ہے۔ لہٰذا اگر ہم روزانہ پانچ لاکھ ویکسین کی خوراکیں دیتے ہیں تو ہمیں ہر ہفتے 40 لاکھ خوراکوں کی ضرورت ہوگی۔ ٹوپے نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر ہرش وردھن کو بتایا کہ ہمارے بہت سارے ویکسی نیشن مراکز میں ویکسین نہیں ہے ، جس کی وجہ سے انہیں بند کرنا پڑا ہے۔ کورونا ویکسین نہیں ہے اس لیے وہ لوگوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔ میں آپ سے اپیل کررہا ہوں کہ ہمیں یہ ویکسین فراہم کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close