ممبئی

مہاراشٹر کے وزیرداخلہ انیل دیشمکھ کیخلاف:پیرم بیر سنگھ کی مفادِ عامہ سے متعلق درخواست پر بمبئی ہائی کورٹ کا فیصلہ آج

ممبئی، 4اپریل ( ہندوستان اردو ٹائمز ) ممبئی کے سابق پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ نے بمبئی ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل دائر کی تھی، جس میں انہوں نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انیل دیشمکھ کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے تھے ،اور ان الزامات پر سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ اس درخواست پر بمبئی ہائی کورٹ آج یعنی پیر کو اپنا فیصلہ سنا سکتی ہے۔اس سے قبل سماعت میں عدالت نے پرم بیر سنگھ کے وکیل سے کہا تھا کہ کیا آپ (سنگھ) قانون سے بالاتر ہیں؟ ہائی کورٹ نے سرزنش کی کہ آپ جیسے سینئر پولیس آفیسر بھی مجوزہ قانون پر عمل نہیں کررہے ہیں۔

سماعت کے دوران عدالت نے پر م بیر سنگھ کو سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پولیس میں شکایت درج نہیں کی جاتی ہے ،اس وقت تک سی بی آئی انکوائری کا حکم کیسے دیا جاسکتا ہے۔عدالت نے یہ بھی پوچھا کہ آپ نے وزیر داخلہ کیخلاف پولیس شکایت کیوں نہیں درج کی؟ اگر شکایت درج نہیں کی گئی ہے ، تو مجسٹریٹ کے پاس جائیں ، آپ مجسٹریٹ کورٹ میں ہائی کورٹ کو تبدیل نہیں کرسکتے ہیں۔

واضح ہوکہ پر م بیر سنگھ نے اپنے خط میں دعوی کیا تھا کہ دیش مکھ نے پولیس آفیسر سچن وازے سے بار اور ریستوراں سے 100 کروڑ روپئے کی وصولی کے لئے کہا تھا۔ اس درخواست کی سماعت ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس جی ایس کلکرنی پر مشتمل بنچ کررہا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close