ممبئی

اینٹیلیا کیس میں بڑی کامیابی: این آئی اے کوملا وازے کا اڈہ، مسٹر ی گرل بھی گرفت میں

ممبئی، 2 اپریل ( آئی این ایس انڈیا ) قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کو اینٹیلیا کیس اور من سکھ قتل میں کئی کامیابیاں ملی ہیں۔ پندرہ دن سے تلاش کی جارہی مسٹری گرل گرفت میں آگئی ہے ۔ سچن وازے کے اڈے کی نشاندہی بھی ہوگئی ہے ،جہاں تمام سازش رچی گئی تھی۔ اس کے علاوہ انڈرورلڈ رابطے بھی منظرعام پر آئے ہیں۔

واضح ہوکہ مسٹری گرل کی کا نام مینا جارج ہے۔ خبر کے مطابق ، مینا تھانہ میرا روڈ پر واقع 7/11 کمپلیکس میں ایک فلیٹ میں رہتی تھی، یہ فلیٹ پیوش گرگ کا ہے۔ پیوش کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ یہ جگہ سچن وازے کے گھر کے قریب ہے۔ این آئی اے نے یہاں سے کئی دستاویزات ضبط کرلی ہیں۔ مینا سے یہاں پوچھ گچھ کی گئی اور بعدازاں جمعرات کے آخر میں انہیں این آئی اے کے دفتر لے جایا گیا۔

این آئی اے کو شبہ ہے کہ وہ کالے دھن کو وائٹ منی میں تبدیل کرنے میں وازے کی مددگار تھی ۔ مینا ایک نوٹ گنتی مشین کے ساتھ سچن واز سے ملنے کے لئے جنوبی ممبئی کے ٹرائیڈنٹ ہوٹل گئی تھی ، مینا کی تلاش اس کے سی سی ٹی وی فوٹیج ملنے کے بعد شروع ہوئی تھی۔این آئی اے نے جنوبی ممبئی کے علاقے کے ایک ریستوراں میں بھی چھاپہ مارا۔

این آئی اے ذرائع کے مطابق یہ ریستوراں سچن وازے کا اڈہ تھا، اور وہ یہاں منصوبہ بندی کرتا تھا۔ این آئی اے نے یہاں سے 65 دن کی سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط کرلی ہے۔ ان کے پاس دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ، جو جعلی سم کارڈ کے حصول کے لئے استعمال ہوتی تھیں۔ اس معاملے میں ریستوراں کے منیجر کے متعلق شکوک ہیں ، مالک اور ملازمین سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ این آئی اے یہ جاننا چاہتا ہے کہ وہ ریستوراں میں کب اور کس سے ملے تھے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close