ممبئی

ممبئی: کورونا قوانین کی خلاف ورزی پر بی ایم سی کی کارروائی ، 250 افراد کا چالان ، ریستوراں اور بار کیا گیا سیل

ممبئی،18؍مارچ(آئی این ایس انڈیا) ممبئی میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے درمیان کورونا قوانین کی خلاف ورزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بی ایم سی نے 17 اور 18 تاریخ کی نصف شب جنوبی ممبئی کے متعدد ریستورانوں پر چھاپہ مارا۔ اس دوران سیکڑوں افراد کو کھلے عام کورونا قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ بی ایم سی نے ایسے تقریباً250 افراد کاچالان کیا۔ یہ لوگ ماسک نہیں پہنے ہوئے تھے اور نہ ہی وہ سوشل ڈسٹنسنگ پر عمل پیرا تھے۔ ایسے ریستوراں اور بار جہاں کوورونا قوانین کی خلاف ورزی ہورہی تھی۔ انہیں بند کردیا گیا ،یہ ریستوراں اور باریں ممبئی ، جنوبی ممبئی کے پاش علاقے میں واقع ہیں۔

بی ایم سی کے ایک افسر نے بتایا کہ 18 مارچ کو رات 1 بجے کے آربورجن ریسٹورنٹ اور بار کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ یہاں پر کورونا قوانین پر عمل نہیں کیا جارہا تھا۔ یہ ریستوراں اور بار بند کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ماسک کے بغیر پائے گئے 250 افراد پر 19400 روپئے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ مہاراشٹر میں کورونا کی مثبت شرح 19 فیصد رہی ہے۔ وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے لوگوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ کورونا سے لاپرواہی نہ برتیں ۔ وزیراعلیٰ نے ہوٹل ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کی اور انہیں متنبہ کیا کہ وہ کورونا قوانین پر عمل کرنے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی نہ کریں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close