ممبئی

سچن واجے کے معاملے پر این سی پی میں ناراضگی؟ شرد پوار نے سی ایم ادھوٹھاکرے سے ملاقات کی

ممبئی15مارچ(آئی این ایس انڈیا) وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے اور این سی پی سپریمو شرد پوار کے درمیان ایک اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پرمنعقددونوں کے مابین تقریباََ 45 منٹ تک ملاقات جاری رہی۔ ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق این سی پی ، سچن واجے کیس کے سلسلے میں ادھو حکومت کے رویہ سے ناخوش ہے ، بحث یہ ہے کہ خود شرد پوار ناراض ہیں۔ تاہم کل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرد پوارنے یہ کہتے ہوئے تبصرہ کرنے سے انکار کردیاہے کہ یہ بہت ہی مقامی مسئلہ ہے ، لیکن آج کی میٹنگ میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق این سی پی نے کھل کر اپنی ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ذرائع کے مطابق این سی پی کا خیال ہے کہ سچن واجے کی بحالی ایک بڑی غلطی تھی۔ یہ بحث کی بات ہے کہ این سی پی اور وزارت داخلہ ابھی بھی اس معاملے پر شیوسینا سے متفق نہیں تھی لیکن سی ایم ادھوو ٹھاکرے کی درخواست کی وجہ سے واجے کو بحال کردیا گیا۔ دوسری طرف اتوار کے دن مہاراشٹر میں رواں سال سب سے زیادہ نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اب این آئی اے کی تحقیقات میں واجے پر بحران کے بادل دکھائی دے رہے ہیں اور اس پورے معاملے میں حکومت پرسوالات بھی اٹھائے جائیں گے۔ دوسری طرف ریاست میں کورونا بحران بھی گہرا ہوتا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں دونوں اعلیٰ رہنماؤں کی ملاقات نے قیاس آرائیوں کا بازار گرم کردیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close