ہندوستان اردو ٹائمز

مہاراشٹر بورڈ: وزیر تعلیم نے کہا :

دسویں کے امتحانات کورونا کی وجہ سے نہیں ہوںگے منسوخ
نئی دہلی ،27؍فروری(آئی این ایس انڈیا)
مہاراشٹرا کے وزیر تعلیم ورشا گایکواڈ نے کہا کہ ریاست میں دسویں اور بارہویں جماعت کے بورڈ امتحانات ہوں گے۔ انہوں نے ان خبروں کی تردید کی کہ کلاس 10 کا امتحان ریاست میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافے کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ جن اسکولوں میں کورونا وائرس کے کیسزپائے گئے ہیں ، وہاں کے مقامی حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ صفائی ستھرائی اور جراثیم کش کے اقدامات کو یقینی بنائیں۔گائکواڑ نے کہا کہ کچھ اضلاع میں کیسزمیں ہونے والے اضافے کے پیش نظر مقامی انتظامیہ سے یکم مارچ سے اسکولوں کو کچھ عرصے کے لئے بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔ اس سے قبل گائکواڈ نے اعلان کیا کہ ریاستی بورڈ کے کلاس 12 تحریری امتحان 23 اپریل سے 29 مئی تک اور کلاس 10 کے امتحان 29 اپریل سے 31 مئی تک ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ امتحانات عام طور پر فروری اور مارچ میں ہوتے ہیں۔ کلاس 12 کے لئے عملی امتحانات 1 اپریل سے 22 اپریل کے درمیان اور کلاس 10 کے لئے 9 سے 28 اپریل تک ہوں گے۔ کلاس 12 کے لئے تحریری امتحان 23 اپریل سے 29 مئی اور کلاس 10 کے لئے 29 اپریل سے 31 مئی کے درمیان ہو گا۔ وہیں انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ 10ویںاور 12 ویں جماعت کے نتائج کا اعلان جولائی اور اگست کے آخر تک کیے جائیں ۔