ممبئی

اگر مہاراشٹرا میں کورونا کیسز پر قابو نہیں پایا گیا ، توملک کی دیگر ریاستیں بھی اس کی گرفت میں آسکتی ہیں : حکام

ممبئی،25؍فروری(آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹر کے ویدربھ علاقے میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں اور یہاں سے یہ متعدی بیماری پونے اور ممبئی جیسے دوسرے علاقوں میں بھی پھیل رہی ہے۔ کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے مہاراشٹر حکومت کے تکنیکی مشیر ڈاکٹر سبھاش سالونکے نے بتایا کہ اگر اس پر قابو نہیں پایا گیا تو یہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی پھیل سکتا ہے۔اس افسر نے منگل کو ہی کورونا کاٹیکہ لگوایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک ویکسی نیشن کا تعلق ہے ، ریاست اس سے بہتر کام کرسکتی تھی۔ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ مہاراشٹر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا اور ریاست میں ایک ہی دن میں تقریباًچار ماہ کے بعد آٹھ ہزار سے زیادہ نئے کیسزرپورٹ ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں اب تک وائرس کے کل 2121119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کو دوسری لہر کہنا مشکل ہوگا ، لیکن ویدربھ میں وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ پونے اور ممبئی جیسے دیگراضلاع میں بھی پھیل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اس پر قابو نہ پایا گیا تو یہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی پھیل جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close