ممبئی

سیف الاسلام مدنی کی اختر الایمان صاحب اور بہار کے ارکان اسمبلی سے ملاقات!

ممبئی (شکیب الاسلام) ریاست بہار کے مجلس کے اراکین اسمبلی نے صدر مجلس ہردلعزیزرہنما،سیمانچل کے قدآورلیڈراوربہاراسمبلی میں آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین کے فلورلیڈر و رکن اسمبلی جناب اخترالایمان صاحب کی قیادت میں مجلس ممبئی صدر و سابق رکن اسمبلی جناب فیاض احمد صاحب کے ہمراہ ممبئی شہر کے مشہور و معروف اور قدیم تعلیمی ادارہ انجمن اسلام کا دورہ کیا، جہاں پارٹی کارکنان کے ساتھ ان حضرات کی ملاقات ہوئی اور بات چیت ہوئی،
اس موقع پر کانپور سے تشریف لائے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سینئر رکن سیف الاسلام مدنی بھی شریک رہے، انہوں نے ملاقات کے دوران اختر الایمان صاحب کے ساتھ کافی دیر بات چیت کی اور بہار کی بہترین جیت پر بالمشافہ مبارک باد پیش کی ساتھ ہی پارٹی کی کامیابی کے لئے منصوبے اور عزائم بھی رکھے گئے
جناب اختر الایمان صاحب نے کارکنان اور متعلقین سے خطاب کیا جس میں انہوں نے بلا تفریق مذہب پوری انسانیت کے لئے کام کرنے کی بات کہی اور ایم آئی ایم کو ہر ممکن مدد پہونچانے پر زور دیا،
انہوں نے کہا کہ ہمارے اوپر طرح طرح کے الزامات لگائے جاتے ہیں جسکی کوئی حقیقت نہیں در اصل فرقہ پرست طاقتیں ہماری کامیابی سے پریشان ہورہی ہیں!
جناب سیف الاسلام مدنی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انکی ملاقات ان ودھایکوں سے ہوئی جنہوں نفرت کے بجائے محبت کی بات رکھی قوم اور علاقے کے ترقی کی بات کہی ایجوکیشن اور صاف ستھرا معاشرہ بنانے پر زور دیا کمزوروں کی آواز کو ہر میدان میں بلند کیا یہی وجہ ہے کہ انکو قوم نے پسند کیا اور کامیابی دلائی

اس موقع پر انجمن باشندگان بہار کے جنرل سیکرٹری محمود الحسن حکیمی صاحب رکن اسمبلی جناب اظہار اصفی صاحب رکن اسمبلی انضار نعیمی صاحب رکن اسمبلی شاہنواز عالم صاحب اور رکن اسمبلی جناب رکن الدین صاحب ایم آئی ایم بہار کے یوتھ صدر عادل حسن آزاد صاحب ایوب شیخ صاحب مولانا عبدالماجد راہی صاحب و دیگر حضرات موجود تھے!

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close