ممبئی

آگ لگنے سے سیرم انسٹی ٹیوٹ کوہوا ہزارکروڑ کا نقصان ، ادار پونا والا نے وزیراعلی ٹھاکرے کے ساتھ پریس کانفرنس میں دی معلومات

پونے،22جنوری(آئی این ایس انڈیا) مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے اور ان کے بیٹے آدتیہ ٹھاکرے نے آج سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا (ایس آئی آئی) کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا جہاں آج آگ کے ایک واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔ اس دوران سیرم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ادارپوناوالا بھی موجود تھے۔ٹھاکرے سیرم انسٹی ٹیوٹ کے مانجری مرکز بھی گئے، جہاں کورونا ویکسین کوویشیلڈ تیار کی جارہی ہے۔ پونے والا نے اودھو ٹھاکرے اور آدتیہ ٹھاکرے کے ساتھ تصویر بھی ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کوویشیلڈ کی تیاری شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے اور اس سانحہ (آگ) کا کوئی اثر نہیں ہوا ہے۔وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ جب تک تحقیقاتی رپورٹ نہیں آتی اس کولے کر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ میں آگ لگی لیکن خوش قسمتی سے اس جگہ پرجہاں ویکسین تیار کی جارہی تھی ، اس کو محفوظ کرلیاگیاہے، مجھے ادار اور منیجنگ ڈائریکٹر سائرس نے اطلاع دی کہ جہاں سے آگ لگی ہے کووڈ ویکسین اس سے تھوڑے فاصلے پر تیار کی جاتی ہے۔اسی دوران سیریم انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او ادار پونا والا نے کہا کہ آگ کی وجہ سے کووڈ19 کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔ ایک ہزار کروڑ سے زیادہ کا نقصان ہے۔ پونا والا نے کہا کہ اس آگ کا کوویشیلڈ ویکسین کی تیاری پر کوئی اثر نہیں ہوا اور موجودہ اسٹاک کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close