ممبئی

انجمن اہل السنہ والجماعۃ کی سہ روزہ سالانہ تحفظ سنت و عظمت صحابہ کانفرنس آن لائن منعقد ہوگی

ممبئی6جنوری(آئی این ایس انڈیا) مولانا رشید احمد ندوی (جنرل سکریٹری انجمن اہل السنہ والجماعۃ ممبئی) نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’انجمن اہل السنہ والجماعۃ ممبئی اہل حق یعنی مسلک دیوبند کا متحدہ پلیٹ فارم ہے، جس کا مقصد حق کی اشاعت اور مسلک اہل سنت کے حقیقی ترجمان اکابرین دیوبند پر بے جا اعتراضات والزامات کی تردید ہے، الحمدللہ اس انجمن میں اہل حق سے تعلق رکھنے والے تمام حلقے مثلا دارالعلوم، مظاہر علوم، ندوۃ العلماء اور دعوت و تبلیغ سے تعلق رکھنے والے نمائندے موجودہیں۔اپنے قیام کے بعد ہی سے انجمن اپنے مقاصد میں سرگرم ہے، ممبئی میں بعض باطل شرپسند فرقوں کی جانب سے اہل حق پر جسمانی حملے اور ہماری مساجد میں غنڈہ گردی کا سہارا لے کر ناجائز قبضوں کے سلسلے میں انجمن جو دفاعی اقدامات کئے جس کے نتیجے میں اس قسم کے تمام مذموم واقعات کا سد باب ہوا۔پچھلے کئی برسوں سے انجمن اپنا سالانہ اجلاس بعنوان ” تحفظ سنت و عظمت صحابہ کانفرنس ” عظیم الشان پیمانے پر کرتی آرہی ہے۔ اس سال وبائی بیماری کی وجہ سے انتظامیہ کسی بڑے عوامی اجلاس کی اجازت نہیں دے رہی ہے، اس لئے ذمہ داران نے یہ طے کیا ہے کہ امسال انجمن کا دسواں اجلاس آن لائن منعقد کیا جائے،چنانچہ مورخہ ۸جنوری بروز جمعہ، سنیچر، اتوار شام ۸ بجے سے ۰۱بجے تک انجمن اہل السنہ والجماعۃ کے زیر اہتمام سہ روزہ تحفظ سنت و عظمت صحابہ کانفرنس منعقد ہورہی ہے۔اس کانفرنس میں حضرت مولانا سلمان بجنوری، حضرت مولانا عبدالعلی فاروقی، حضرت مولانا سید بلال حسنی ندوی، حضرت مولانا بدیع الزماں قاسمی ندوی، حضرت مولانا ابوطالب رحمانی کے علاوہ حضرت مولانا مفتی حذیفہ قاسمی، حضرت مولانا محمود احمد خاں دریابادی، حضرت مولانا سعید الرحمن فاروقی، حضرت قاری محمد صادق، حضرت مولانا ذاکر قاسمی، حضرت مولانا صغیر نظامی اور دیگر علماء وائمہ مساجد شرکت فرمارہے ہیں۔صدارت حسب سابق صدر انجمن حضرت مولانا زین الدین قاسمی فرمائیں گے۔پروگرام بصیرت آن لائن ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا،تمام حضرات سے التماس ہے کہ اس پروگرام میں شامل ہوکر علمائے کرام کے نوارانی بیانات سے خود بھی مستفید ہوں اور اپنے دیگر احباب تک بھی اس دعوت کو پہونچاکر اپنے آخرت کے اجر میں اضافہ فرمائیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close